نامور مصور ونسنٹ ولیم وین خوخ کی تاریخی تصاویر پر ٹماٹر کیچپ پھینک دیا گیا

لند ن کی آرٹ گیلری میں 19ویں صدی کے نامورآرٹسٹ ونسنٹ ولیم وین خوخ کی تاریخی تصاویرکی نمائش کے دوران ایندھن مخالف تنظیم کی 2 خواتین نے تصاویر پر ٹماٹر کیچپ پھینک کر بگاڑ ڈالی تاہم تصاویر کو زیادہ نقصان نہیں ہوا، پولیس نے واقعے کو مجرمانہ عمل قرار دیتے ہوئے 28 افراد کو حراست میں لیا

ہالینڈ کے 19ویں صدی کے نامور آرٹسٹ ونسنٹ ولیم وین خوخ کی تصاویر کی لندن کی گیلری میں نمائش کےدوران ایندھن مخالف تنظیم کی 2 خواتین نے ٹماٹر کیچپ پھینک تاریخی تصاویر بگاڑ دیں۔

لند ن کی آرٹ گیلری میں19 ویں صدی کے نامور آرٹسٹ ونسنٹ ولیم وین خوخ کی تاریخی تصاویر کی نمائش  کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایندھن مخالف تنطیم کی 2 خواتین نے تصاویر پر ٹماٹر کیچپ پھینک دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

زمین کے بعد خلاء میں بھی لوٹ مار شروع ہوگئی

حفری ایندھن (Anti- fossil fuel)کی مخالف تنظیم کی 2 خواتین نے لندن گیلری میں ونسنٹ ولیم وین خوخ کی سن فلاورز پیٹنگ پر ٹماٹر کیچپ پھینکنے کی وڈیو بھی بنائی۔ ان پر مجرمانہ عمل کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

جسٹ اسٹاپ آئل نامی مہم کی 2 خواتین نے ایندھن کے ستعمال کے خلاف اپنااحتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے مذکورہ عمل کیا تاہم پولیس نے اسے مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مذکورہ پیٹنگ کی مالیت تقریباً 83 ملین ڈالر ہے تاہم ٹماٹر کیچپ پھینکنے سے تصاویرکوزیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 28 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 28 میں سے 25 افراد سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد انہیں رہا کردیا ہے جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے19 ویں صدر کے نامور آرٹسٹ ونسنٹ ولیم وین خوخ ہالینڈ میں مارچ 1853 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے صرف 37 سال کی عمر میں خودکشی کرکے موت کو گلے لگا لیا تھا ۔

ونسنٹ ولیم وین خوخ کے فن پاروں کے شوخ رنگوں اور جذبات انگیزاثر نے 20 ویں صدی تک پر اپنے اثرات مرتب کیے۔ انہیں جدید مصوری کی بنیاد ڈالنے والا مصور سمجھا جاتا ہے ۔

دنیا بھر میں خوخ کو ایک عظیم مصور تسلیم کیاجاتا ہے  تاہم جب تک وہ زندہ رہے ان کے کام کو سراہا نہیں گیا۔ ان کی موت کے بعد ان کی اصل شہرت کا آغاز ہوا ۔

ہالینڈ کے اس مصور کی موت کے بعد ان کی بنائی گئیں تصاویرلاکھوں ڈالر میں فروخت ہوئیں۔ دنیا میں سب سے مہنگی پینٹنگ بھی ونسنٹ ولیم وین خوخ کی ہے ۔

ولیم وین خوخ کا سیلف پورٹریٹ 1998 میں سات کروڑ 15 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔ ان کی پینٹنگ اسٹاری نائٹ کو مونالیزا کے بعد سب سے زیادہ مقبول فن پارہ کہا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر