فائزر کی کرونا ویکسین برطانیہ میں استعمال کے لئے منظور
برطانیہ فائزر کی ویکیسن استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ویکسین کی پہلی فراہمی 7 سے 9 دسمبر کے درمیان ہوگی۔
دوا ساز ادارے فائزر کی کرونا ویکسین برطانیہ میں استعمال کے لئے منظور کرلی گئی ہے۔ اگلے ہفتے سے عوام کو مہیا کی جائے گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی فراہمی 7 سے 9 دسمبر کے درمیان ہوگی۔
اس فیصلے کے بعد برطانیہ فائزر ویکیسن استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگیولیٹری ایجنسی کے مطابق یہ ویکسین کرونا سے بچاؤ میں 95 فیصد تک موثر ہے۔ جبکہ مذکورہ ویکسین ہرعمر کے شخص کے لیے بھی کارآمد ہے۔
برطانیہ نے ویکسین کی 4 کروڑ خوراک منگوائی جاچکی ہیں۔ جوکہ 2 کروڑ افراد کے لئے کافی ہوں گی۔
ویکسین کی خوراک سب سے پہلے ان افراد کو دی جائے گی جن کو اشد ضرورت ہے۔ جن میں 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد، ہیلتھ کیئرورکرز اور سماجی کارکنان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سیاستدان ہارڈ ٹاک میں انٹرویو کی آفر قبول نا کریں
برطانوی حکومت کی جانب سے ویکسین کی فراہمی کے لیے باقاعدہ ایک نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا۔ جس کے تحت جنرل فزیشنز اورسرکاری اسپتالوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جاسکے گی ۔
ویکسین کی پہلی کھیپ میں ایک کروڑ خوارکیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ دنیا کی پہلی ویکسین ہے جو کم سے کم وقت یعنی 10 ماہ میں تیار ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا سے اب تک 16لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 59 ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
دوسری جانب جاپان میں شہریوں کو کرونا کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا بل پاس ہوگیاہے۔ مذکورہ بل کے تحت حکومت نجی اداروں کو ویکسین کے باعث پیش آنے والے صحت کے مسائل کی تلافی کرنے کی پابند ہوگی۔ جاپان میں کرونا ویکسین اگلے سال جون میں دستیاب ہوگی۔