یہود مخالف بیانات کے بعد امریکی ریپر کانیے ویسٹ مشکلات کا شکار ہوگئے

مشہور و معروف امریکی ریپر اور فیشن ڈیزائنر کاینے ویسٹ کے یہود مخالف بیانات کے بعد برانڈ اسکیچرز(skechers) جرمن اسپورٹس برانڈ  ایڈیڈاس (adidas) نے اپنے تمام معاہدے منسوخ کردیئے، معاہدوں کی منسوخی سے کانیے کو اربوں ڈالر کا نقصان درپیش جبکہ ٹوئٹر اور انسٹا گرام نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی معطل کردیئے ہیں

مشہور و معروف امریکی ریپر اور فیشن ڈیزائنر کاینے ویسٹ کے یہودی مخالفت بیانات کے بعد جوتوں کے تیسرے بڑے عالمی برانڈ  اسکیچرز (skechers) نے ان سے معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

امریکی ریپر اور فیشن ڈیزائنر کاینے ویسٹ کے یہودی مخالفت نفرت آمیز بیانات کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی جوتوں کی کمپنی (Foot wear) اسکیچرز(Skechers)نے ان سے معاہدہ ختم کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سخت گیر محمود احمدی نژاد امریکی ریپر کو کیوں یاد کرنے لگے؟

کمپنی نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ تفرقہ انگیز بیانات کے بعد کمپنی کا ان کےساتھ مزید کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔امریکی ریپر کو  اسکیچرز (skechers)  انتظامیہ نے زبر دستی  کارپوریٹ آفس سے باہر نکال دیا گیا ۔

فٹ ویئر برانڈ اسکیچرز کے لاس اینجلس میں واقع کارپوریٹ آفس میں بغیر اطلاع آنے اور بغیر اجازت فلم بندی کرنے پر کمپنی انتظامیہ نے انہیں زبر دستی اپنے دفتر سے باہر نکال دیا گیا ۔

کمپنی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کانیے ویسٹ  کے نفرت آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کمپنی کسی بھی قسم کی یہود  دشمنی یا نفرت انگیز تقاریر یا کسی بھی تفرقہ بازی سے اجازت نہیں دیتی ہے ۔

فٹ ویئر برانڈ اسکیچرز سے پہلے کھیلوں سے متعلق  اشیائے بنانے والے معروف جرمن برانڈ  ایڈیڈاس (adidas)نے بھی کانیے ویسٹ سے اپنے تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

کنیے ویسٹ کو یہود مخالف بیانات مہنگے پڑگئے، ایڈیڈاس نے بھی معاہدہ ختم کردیا

جرمن اسپورٹس برانڈ ایڈیڈاس نے کانیے ویسٹ کے یہود مخالف ریمارکس کو نا قابل قبول اور گھٹیا ترین  کہتے ہوئے ریپر اور فیشن ڈیزائنر سے معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

جرمن اسپورٹس ویئر ایڈیڈاس نے کانیے سے ڈیڑھ ارب ڈالر کے معاہدے ختم کیے جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 400 ملین ڈالر کم ہوئی ہے ۔

رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ریپر کاینے  ویسٹ  کے یہودی مخالف پوسٹ کے بعد ٹوئٹر اور انسٹا گرام نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی معطل کردیئے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر