سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے چھ قاتلوں کو رہا کردیا گیا
بھارتی سپریم کورٹ نے گانکریس رہنما اور مقبول بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے6 قاتلوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، عدالت نے کہا کہ مجرمان نے دوران قید اچھا برتاؤ رکھا جس پر انہیں رہا کیا جارہا ہے جبکہ کانگریس نے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی شروع کرنے کا ااعلان کیا ہے
بھارتی سپریم کورٹ نے سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کی سازش میں ملوث چھ سزا یافتہ مجرموں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ مجرموں نے 30 سال قید میں گزار دیئے ہیں۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کر دیاہے۔ کانگریس نے گزشتہ روز عدالتی فیصلے کو غلط اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے قانونی کارروائی کا عزم بھی ظاہر کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دلتوں سے مذہبی آزادیاں چھینی جانے لگیں
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرمان کو دوران قید مناسب برتاؤ کی وجہ سے رہاکیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ مجرمان نے 30 سال سے زائد جیل میں گزاردیئے ہیں۔ سزا یافتہ مجرمہ نلنی شری ہارن نے فیصلے پرمسرت کا اظہار کیا ۔
راجیو گاندھی کے قتل میں ملوث سزا یافتہ 6 مجرمان میں سے 3 کی سزائے موت میں کمی کرکے عمر قید میں تبدیل کی گئی تھی جن میں نلنی شری ہارن بھی شامل تھی انہیں اور ان کے شوہر کو سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم 2000 میں سزا میں کمی کی گئی ۔
یاد رہے کہ بھارت کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی 46 برس کے تھے جب1991 میں انتخابی مہم کے دوران ایک خاتون نے ان پر خود کش حملہ کیا تھا جس میں وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام نے قبول کی تھی ۔
راجیو گاندھی 1984 میں اندرا گاندھی کے اپنے سکھ محافظ کے قتل کے بعد راجیو گاندھی بھارت کے چھٹے وزیراعظم بنے تھے۔ راجیو گاندھی نے 1987میں انڈین آرمی تامل تائیگرزسے مقابلے کے لیے بھیجی تھی جس کے ردعمل میں انہیں قتل کیا گیا ۔
سری لنکا کی علیحدگی پسند تنظیم لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام نے راجیو گاندھی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ کانگریس نے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے جبکہ احتجاج کی اعلان بھی کیا گیا ہے ۔