اسرائیلی اہلکار نے نہتے فلسطینی کو سرعام گولیاں مار کر شہید کردیا
واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے قبصے حوارا میں پیش آیا، نہتے نوجوان نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی تو صہیونی اہلکار نے انتہائی قریب سے 4 گولیاں ماردیں، مقتول کو طبی امداد بھی نہیں دینے دی گئی، ہلال احمر
اسرائیلی اہلکار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے والے نہتے فلسطینی نوجوان کو پوائنٹ بلینک رینج سے گولیاں مارکر بے دردی سے شہید کردیا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے جمعے کو پیش آئے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یوم النکبہ پر بنی فلم فرحہ کی اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود نیٹ فلکس پر نمائش جاری
بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران قطر میں اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کہا کہ اس کے سرحدی محافظوں کومقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے حوارا میں متعدد مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، اہلکاروں کے پہنچنے پر ایک چاقو بردار نے اہلکاروں پر حملے کی کوشش کی تھی۔
Caught on camera
An lsraeli police executes a Palestinian at point-blank range!#PalestineWillBeFree #IsraeliTerrorism #IsraeliApartheid #Gaza #World #Killing pic.twitter.com/jnml1TRlRy
— Musaraf_Ali_sheikh (@Musarafalii) December 2, 2022
تاہم سوشل میڈیا پر زیرگردش وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ نہتے نوجوان نےبلاجواز گرفتاری کیخلاف مزاحمت کی جس پر صہیونی اہلکار نے ہاتھا پائی کے بعد نوجوان کو بے دردی سے گولیاں ماردیں۔
حوارا کےرہائشیوں اور راہگیروں نے بتایا کہ اسرائیلی سرحدی پولیس کے افسر کی گرفتاری کی کوشش کے دوران ایک فلسطینی کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی۔نوجوان نے مزاحمت کی تو اہلکار نے بندوق نکالی اور اسے انتہائی قریب سے چار گولیاں مار دیں۔
فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ یہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ فلسطینی ہلال احمر کے اہلکاروں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے انہیں زخمی شخص کا علاج کرنے سے روک دیا۔
منگل کے بعد سے صہیونی فورسز کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 تک جاپہنچی ، زیادہ تر شہادتیں صہیونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور چھاپوں کے دوران ہوئیں۔مغربی کنارے، اسرائیل اور مقبوضہ بیت المقدس میں رواں سال پرتشدد واقعات میں اب تک کم از کم 145 فلسطینی اور 26 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔