"سی این این” نے پرکشش معاوضہ دیکر کئی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا
امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) نے ادارے کی لاگت میں کمی لانے کے لیے متعدد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا تاہم ادارے کے سربراہ" کرس لیچٹ "( Chris Licht) نے برخاست ملازمین کی مالی مدد کے لیے پر کشش معاوضے کا اعلان کیا ہے

کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) نے20 فیصد امریکی ملازمین کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے سربراہ” کرس لیچٹ "( Chris Licht) کا کہنا ہے کہ فیصلہ درپیش مالی دباؤ کے باعث کیا گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) کے سربراہ ” کرس لیچٹ "( Chris Licht) نے ایک میمو کے ذریعے ملازمین کو برطرفی کے احکامات دے دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سی این این کے نئے چیف نے بریکنگ نیوز ٹکرز چلانے سے روک دیا
معروف برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) متعدد ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا ہے ۔
رائٹرز کے مطابق سی این این نے ملازمتوں میں کٹوتیوں کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب متعدد کمپنیاں اپنی لاگت میں کمی اور معاشی سست روی سے مقابلے میں معروف ہیں۔
رواں سال اکتوبر میں سی این این کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او ) کا عہدہ سنبھالنے والے ” کرس لیچٹ ” ( Chris Licht) نے چارج لیتے ہی ملازمین کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا ۔
اکتوبر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سی این این نے ملازمین کو بتایا کہ ادارہ تبدیلیوں سے گزررہا ہے۔ عالمی اقتصادی صورتحال کے باعث بجٹ قائم کرنے کی کوشش کریں گے ۔
سی این این کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے کہا تھا کہ ادارہ صرف محدود تعداد میں ملازمین کو فارغ کرے گا جبکہ برخاست کیے گئے تمام ترملازمین کو پرکشش معاوضہ دیا جائے گا ۔
” کرس لیچٹ "( Chris Licht) نے کہا کہ نوکریاں کھونے کے بعد رخصت ہونے والے متاثر ہونگے تاہم ان ملازمین کی مالی مدد کی جائے گی اور انہیں بہترین معاوضہ دیا جائے گا ۔









