لالو پرساد یادیو کی بیٹی روہنی آچاریہ کی عظیم قربانی، والد کو اپنا گردہ عطیہ کردیا

بھارتی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادیو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے والد کو اپنا گردہ عطیہ کرکے نئی زندگی عطا کردی ،بھارتی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادیو کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے

بھارت کے مشہور و معروف سیاستدان راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادیو کو ان کی بیٹی نے اپنا گردہ عطیہ کرکے والد کو نئی زندگی عطا کردی۔ لالو پرساد یادیو کو کامیاب سرجری کے بعد آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے ۔

بھارتی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدرلالو پرساد یادیو کوانکی بیٹی نے گردہ عطیہ کردیا۔ لالو پرساد یادیو کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی انتہا پسند وزیر داخلہ امیت شاہ کی گجرات میں مسلم نسل کشی کا کھلم کھلا اعتراف

آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کی سنگاپور میں کامیاب گردے کی پیوند کاری کی سرجری ہوئی ہے۔ لالو یادیو کی سنگاپور میں مقیم بیٹی روہنی آچاریہ نے اپنے والد کو گردہ عطیہ کیا۔ روہنی آچاریہ  بھی ٹرانسپلانٹ کے بعد صحت مند ہیں۔

بھارتی ریاست  بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادیو نے ایک ٹوئٹر پیغام  بتایا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی سنگاپور میں کامیاب گردے کی پیوند کاری ہوئی ،آپریشن کے بعد وہ صحت مند ہیں ۔

بہارکے نائب وزیراعلیٰ نے بتایا کہ  لالو پرساد یادیو صحت کے متعدد مسائل سے دوچار ہیں ڈاکٹرز نے انہیں کڈنی ٹرانسپلانٹ کو مشورہ دیا گیا جس پر ان کی بیٹی روہنی آچاریہ نے  والد کو گردہ عطیہ کرکے نئی زندگی دینے کا فیصلہ کیا ۔

لالو پرساد کی بیٹی نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں بتایا تھا کہ اپنے والد کو صرف ایک چھوٹا سا گوشت کا ٹکڑا دے رہی ہوں۔ میں والد کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہوں  ۔ دعا کریں میرے پاپ جلد صحت مند ہو جائیں اور  آپ کیلئے آواز بلند کریں۔

روہنی آچاریہ نے اپنی ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ماں باپ میرے لیے خدا کا دوسرا روپ ہیں۔ میں ان کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہوں۔ میں جذباتی ہو گئی ہوں۔  میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

تیجسوری یادیو کے مطابق سنگاپور میں لالو پرساد یادیو کے ساتھ ان کے بیٹے  تیجسوری یادیو، بڑی بیٹی میسا بھارتی ،قریبی ساتھی  بھولا یادیو، سیاسی مشیر سنجے یادیو، سابق وزیراعلیٰ بہار رابڑی دیوی  سمیت کئی افراد موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر