کمبوڈیا میں جوئے کے اڈے پرآتشزدگی سے 25 ہلاک، متعدد تاحال پھنسے ہوئے ہیں

کمبوڈیا میں گرینڈ ڈائمنڈ سٹی میں قائم جوئے کے اڈے(Casino) کے اندراس وقت آگ بھڑک اٹھی جب جواریوں کی کثیر تعداد جوئے کے اڈے (Casino) جوا کھیلنے میں مصروف تھی، حادثے میں 25 ہلاک جبکہ کئی افراد تاحال عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ متوقع ہے

کمبوڈیا میں جوئے کے اڈے (Casino) پر آتشزدگی سے ہلاک افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جو کی باعث اموات میں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

کمبوڈیا میں جوئے کے اڈے(Casino) پر آتشزدگی سے ہلاک افراد کی  تعداد 25 ہوگئی ہےجبکہ متعدد افراد تاحال  عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث اموات کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد پشاور موڑ پر واقع سستے بازار میں آتشزدگی، 150 سے زائد دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں

کمبوڈیا میں گرینڈ ڈائمنڈ سٹی میں قائم جوئے کے اڈے(Casino) کے اندر اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب جواریوں کی کثیر تعداد جوئے کے اڈے (Casino) جوا کھیلنے میں مصروف تھی ۔

آتشزدگی کے بعد عمارت میں ہلچل مچ گئی جبکہ کئی افراد اپنی جانیں بچانے کے لیے چھتوں اور کھڑکیوں سے چھلانگیں مار کر اپنی جانیں بچانے کی کوشش کرتے رہے ۔

نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچے اورعمارت میں پھنسے ہوئے سیکڑوں افراد کو باحفاظت باہرنکالا تاہم اس دوران 25 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق امداری کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ کئی افراد تاحال عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

کمبوڈیا کی فوج، پولیس اور دیگر ادرے بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بہت سے افراد کی لاشیں سیڑھیوں سے ملی جو جان بچانے کے لیے باہر جانا چارہے تھے ۔

امدادی کارکنوں نے متعدد افراد کو بے حفاظت عمارت سے باہر نکال لیا اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت  انتہائی تشویشناک ہے ۔

جاں بحق افراد کے غم زدہ  اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آتشزدگی کی بنیادی وجوہات کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ متاثرین نے کہا کہ اڈے کی عمارت غیر محفوظ تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت منہدم کردی گئی

کمبوڈیا کے وزیراعظم نے ہلاک افراد کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے کو ایک المیہ قرار دیا۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ فوری طورپرتمام اونچی عمارات میں فائر انجن لگائے جائیں۔ ملک میں حفاظتی معیار کے کمزور ہونے پر طویل عرصے سے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر