یوکرین میں ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیرداخلہ سمیت 18 افراد ہلاک ،29 زخمی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی شہر برووری میں ہنگامی ڈیوٹی پر مامور ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں  وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ، ہیلی کاپٹر میں یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ موجود تھے ۔ حادثے میں وزیر داخلہ سمیت 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 بچوں سمیت 29 افراد شدید زخمی ہیں

یوکرین میں  سرکاری ہیلی کاپٹر حادثے میں یوکرینی وزیر داخلہ سمیت 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ  29 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی شہر برووری میں ہنگامی ڈیوٹی پر مامور ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں  وزیر داخلہ سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیے

کیا یوکرین سے طویل جنگ صدر پیوٹن کے اعصاب پر سوار ہوگئی؟

یوکرین کے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ایمرجنسی ڈیوٹی پر معمور ہیلی کاپٹر ایک اسکول اور اس سے ملحقہ نرسری پر گرا جہاں بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

بتایا  جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر پہلے پرائمری اسکول سے ٹکرایا اور پھر نزدیکی عمارت کے قریب گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

ہیلی کاپٹر میں یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ موجود تھے ۔ حادثے میں وزیر داخلہ سمیت 18 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 بچوں سمیت 29 افراد شدید زخمی ہیں۔

حادثے کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔قومی پولیس کے سربراہ، ایگور کلیمینکو نے کہا، "مجموعی طور پر، فی الحال 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر