نیوزی لینڈ کی بے مثال وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اپنے منصب سے الگ

بے مثال طرز حکمرانی قائم کرکے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے جذباتی نیوز کانفرنس کے دوران فروری میں عہدے سے الگ ہونے اور آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تو نیوزی لینڈرز چونک گئے، آرڈرن سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیلیں ہونے لگیں

نیوزی لینڈ میں بے مثال طرز حکمرانی  قائم کرکے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک جذباتی نیوز کانفرنس میں اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں اپنے عہدے سے انصاف نہیں کرسکوں گی ۔

یہ بھی پڑھیے

جیسنڈا آرڈرن مشکل میں پھنس گئیں

جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا کہ آئندہ ماہ فروری میں  اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گی۔ آرڈرن نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیراعظم  کے عہدے سے انصاف آسان نہیں ہوگا ۔

جذباتی پریس کانفرنس میں جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وزارت عظمیٰ  ایک بڑی ذمہ داری ہے تاہم مجھے اب لگتا ہے اب میں اپنے منصب سے انصاف نہیں کرسکوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک بہترین وقت ہے کہ میں اپنے عہدے سے الگ ہوجاؤں۔ سیاستدان بھی انسان ہوتے ہیں اب وہ توانائی موجود نہیں کہ عہدہ پر قائم رہوں۔

یاد رہے کہ جیسنڈا آرڈرن 2017 میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بنیں۔ ان کے دور حکومت میں  کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں دہشتگردانہ حملے کے واقعات پیش آئے  ۔

اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن نے عیسائی انتہا پسند گروپ کے خلاف سخت کارروائی کیں  جبکہ شہید ہونے والے افراد کے تمام اہلخانہ سے ذاتی طور پر ملیں اور ان سے ہمدردی کی ۔

جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وباء کے دوران بہترین پالیسی اختیار کرتے ہوئے اپنے ملک کو عالمی وباء سے انتہائی حد تک محفوظ رکھا جس کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملک میں عام انتخابات سے چند ماہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیاہے۔ نیوزی لینڈ میں انتخابات اکتوبر میں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے بھی اعلان کیا ہے تاہم سیاسی مبصرین ان سے درخواست کی ہے کہ  اس فیصلے پر نظرثانی  کریں۔

تجزیہ کاروں انہیں  دنیا کی کم عمر رہنماؤں کی بلند ترین رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنےعروج پر اپنے عہدے سے جارہی ہے یہ ایک افسوسناک خبر ہے ۔

بلوم برگ نے لکھا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن کے بارے میں تیسری بار وزیراعظم بننے کی پیش گوئی کی جارہی تھی تاہم انہوں نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ تحاریر