ملالہ یوسفزئی اور ایپل ٹی وی پلس کے درمیان معاہدہ
ملالہ یوسفزئی ایپل ٹی وی پلس پر ڈراموں، شوز، مزاح نگاری، دستاویزی فلموں، اینیمیشن اور بچوں کے پروگراموں کی میزبانی کریں گی۔
پیر کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نوبل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی اور ایپل ٹی وی پلس کے درمیان پروگرامنگ پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایپل کے سربراہ ٹم کک نے کہا ہے کہ ’خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یہ کتنی بہترین اور دلچسپ خبر ہے کہ ایپل ٹی وی اور ملالہ یوسفزئی مستقبل میں ایک ساتھ کام کریں گے۔‘
What a perfect way to kick off #InternationalWomensDay! @Malala, this is such exciting news! And thank you @GayleKing for the great conversation. https://t.co/YhWJEYGR7Y
— Tim Cook (@tim_cook) March 8, 2021
ادارے کی انتظامیہ کے مطابق ایپل ٹی وی کے لیے ملالہ یوسفزئی کی پروگرامنگ میں ڈرامے، شوز، مزاح نگاری، دستاویزی فلمیں، اینیمیشن اور بچوں کی سیریز شامل ہوں گی۔
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے شو میں انٹرویو کے دوران ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ’ایپل ٹی وی کے ساتھ اسٹریمنگ سروس شروع کرنا میرے زندگی کا سب سے حیران کن اور ناقابل یقین اضافہ ہے۔‘
JUST ANNOUNCED: An exclusive partnership between @Malala and @AppleTVPlus.
First on @CBSThisMorning, Malala spoke with @GayleKing about her incredible story and exciting new project. Plus, @Apple‘s @Tim_Cook tells us why she’s the perfect addition for their streaming service. pic.twitter.com/wNGrcRfDNN
— CBS This Morning (@CBSThisMorning) March 8, 2021
انٹرویو کے دوران ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ’میں خاندانوں کو جوڑنے، دوستی کرنے، تحریک چلانے اور بچوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب کی کہانیوں پر یقین رکھتی ہوں۔ مجھے ان کہانیوں کو زندہ رکھنے میں مدد کرنے کے لیے ایپل سے بہتر شراکت دار نہیں مل سکتا تھا۔ میں خواتین، نوجوانوں، ادیبوں اور فنکاروں کی مدد کرنے اور مجھے موقع دینے پر ایپل کی شکر زار ہوں۔‘
یہ بھی پڑھیے
بہاولپور کی خواتین کے ہاتھوں سے کڑھے ہوئے کپڑوں کی دھوم
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی پہلی کتاب ’میں ہوں ملالہ‘ 16 سال کی عمر میں لکھی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی کے بارے میں بننے والی فلموں میں اداکاری کرنے کے ساتھ 2 مزید کتابیں بھی لکھی ہیں۔