ملک بھر میں کورونا مزید 9 زندگیاں لےگیا، تعداد 28414 ہو گئی
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت کے کیسز کی تعداد 1408 ہے۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 9 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 706 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کی مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
خواتین میں چھاتی کا کینسر: کرن کے زیر اہتمام آگاہی پروگرام کا انعقاد
دو سال بعد بھی کورونا نہیں تھکا، نیا ویرینٹ آگیا
این سی او سی کے مطابق کورونا سے مزید 9 افراد کے جاں بحق ہونے سے ملک بھر میں کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 414 ہو گئی ہے۔
Statistics 28 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 49,486
Positive Cases: 706
Positivity %: 1.42%
Deaths : 9
Patients on Critical Care: 1408— NCOC (@OfficialNcoc) October 28, 2021
این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 486 نمونوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے مثبت کیسز 706 سامنے آئے ہیں اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت کی کیسز کی تعداد 1408 ہے۔