لاہور کی 11 سالہ بچی عروج کا حوصلہ دوسروں کے لیے مشعل راہ
چنا چاٹ اسٹال کی مالکن جوہر ٹاؤن کی عروج کا کہنا ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے قریب بھلا چوک پر 11 سالہ عروج نے والد اور بھائی کے انتقال کے بعد خاندان کی کفالت کے لیے فروٹ چاٹ اور چنا چاٹ کا اسٹال لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق 11 سالہ عروج کے بھائی کا دو سال قبل روڈ اکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا جبکہ والد جوان بیٹے کی اچانک موت پر کچھ عرصے بعد غم سے دنیا سے چل بسے۔ گھر کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عروج نے گھر والوں کی کفالت کیلئے فوڈ اسٹال لگا لیا۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی اکنامک ایڈوائزر کے بیان نے وزیراعظم عمران خان کی تائید کردی
حکومت کا پیٹرول کے بعد عوام پر بجلی گرانے کا پروگرام طے
چند روز سے پاکستان میں سوشل میڈیا پر 11 سالہ عروج کی ویڈیو گردش کر رہی تھی جو اپنے گھر کے مالی حالات کو بہتر بنانے کے لیے گھر کے ہی باہر آلو چنا چاٹ بیچ رہی ہے۔
نیوز 360 نے عروج سے بات کی تو معلوم ہوا کہ بھائی اور والد کے انتقال کے بعد مالی حالات ناکافی ہونے کے باعث ایک روز سب نے مل کر فوڈ اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا۔
عروج نے نیوز 360 کو بتایا کہ ان کے گھر والدہ، دو بڑی بہنیں اور ایک چھوٹا 8 سالہ بھائی عبدالرحمان ہے۔ عروج سمیت چاروں بہن بھائی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ عروج نے بتایا کہ والد جس کمپنی میں کام کررہے تھے انہوں نے ہمیں رہنے کیلئے دو سال کیلئے یہ گھر عارضی طور پر دے رکھا ہے اور ماہانہ 15 ہزار بھی دیتے ہیں اب اس گھر میں رہتے ہوئے ڈیڑھ سال ہوگیا اور چھ ماہ ہی بس باقی ہے ہمارے گھر کے حالات ٹھیک نہیں اس لئے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ شام پانچ بجے سے رات دیر تک یہاں چنے چاٹ کا اسٹال لگاتے ہیں
عروج کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ عروج کے اہلخانہ کی مدد کررہے ہیں کوئی مالی معاونت کر رہا ہے کوئی راشن دے رہا ہے جبکہ وہی قریبی رہائشی نے ان کو چنا چاٹ بھیچنے کیلئے اسٹال لگانے کیلئے دیا۔ علاؤہ ازیں سوشل میڈیا پر عروج کی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بچی کے خاندان کو تین لاکھ روپے کی مالی امداد پہنچا دی گئی۔
عروج کے اس کام میں اس کی والدہ زارا بی بی اور بھائی عبدالرحمان بھی مدد کرتا ہے عروج چنا چاٹ کے ساتھ کریم چاٹ اور چائے بھی بیچتی ہیں۔ عروج چاہتی ہے اس کے اہلخانہ کو رہنے کیلئے ذاتی رہائش مل جائے اور تعلیم بھی ہوجائے تاکہ وہ ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرسکے۔
عروج کے فوڈ اسٹال کو لوگ پسند کررہے ہیں اس کی مالی معاونت کے ساتھ حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں کسی کے آگے ہاتھ پہلانے سے بہتر ہیں اپنا ذاتی کام کیا جائے۔