زرنش خان اور میکال ذوالفقار کی ایک ساتھ تصاویر، کیا چل رہا ہے؟

انسٹاگرام یوزرز نے دونوں ادکاروں کی تصویروں پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دل کے ایموجیز بنائے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ، اسٹائلش اور خوبصورت اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پر اداکار میکال ذوالفقار کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

خوبصورت اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "محبت کرنے والوں کے پاس انتظار کے لیے بہت کچھ ہے۔”

کھلے بالوں کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر میں موسم سرما کی مناسبت سے دونوں اداکاروں نے گرم سویٹر زیب تن کررکھے ہیں۔ زرنش خان کے لانگ کوٹ کا کلر بلیک ہے جبکہ میکال ذوالفقار نے چائنہ گرین کلر کا سویٹر پہن رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ زرنش خان بھی اداکارہ میرا کی انگریزی کی فین نکلیں

زرنش خان نے کبھی ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے کام نہیں کیا

رات کے اندھیرے میں کھینچی گئی یہ تصاویر گھر کے ٹیسر پر لی گئی ہیں۔ یہ کسی ڈرامے کی شوٹ کا سین بھی ہوسکتا ہے مگر تصویر کے ساتھ شیئر کیے گئے الفاظ آپسی محبت کی چغلی کھا رہے ہیں تاہم کچھ بھی ہے جوڑی خوبصورت دکھائی دے رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

نیچر لو نامی انسٹاگرام یوزر نے تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے "کیا سین ہے بھائی یہ کوئی بتائے گا۔”

تصاویر پر ری ایکشن دیتے ہوئے چوہدری شماز اشرف نے لکھا ہے "سپر کلک۔”

حمیرا ، ثمن اور ہدا نامی انسٹا یوزرز نے دل کے ایموجیز پر بنا کر دونوں کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

نیا پاکستانی نامی انسٹاگرام یوزر نے لکھا ہے کہ "مجھے زرنش خان اور میقال سے محبت ہے۔”

صنم احمد نامی ایک اور انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ "خوبصورت اور محبت کرنے والے ستارے ماشاءاللہ۔”

متعلقہ تحاریر