عوام پر پولیس کے اعتماد کےلئے نئے آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری

اب غفلت اور کوہتائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی،آئی جی اپنے دفتر میں روزانہ 2 گھنٹے عوام کی شکایات سنیں گے

اسلام آباد پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل ( آئی جی )  محمد احسن یونس نے پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے  سنٹرل پولیس آفس میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے تمام زونل افسران کو خبردار کیا ہے کہ غفلت اور کوہتائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ آئی جی اپنے دفتر میں روزانہ 2 گھنٹے عوام کی شکایات سنیں گے۔

منگل کو سنٹرل پولیس آفس میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیاجس میں 9 ریٹائرڈ پولیس ملازمین سمیت 74شہریوں نے درخواستیں پیش کیں۔ آئی جی نے ان کے مسائل سنے اور حل کیلئےفون پر متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیئے

اسلام آباد پولیس کی کارروائی،30 کلو منشیات برآمد، 5ملزمان گرفتار

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی کی  سماعت، رانا شمیم کا عدالت کو مطمئن کرنا ایک بڑا چیلنج

آئی جی اسلام آباد نے تمام زونل افسران کو خبردار کیا ہے کہ  پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے کسی قسم کی غفلت اور کوہتائی  کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، تمام افسران  روزانہ 2 گھنٹے اپنے دفاتر میں شہریوں کیلئے مختص کریں تاکہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔

واضح رہے کہ  نئے آئی جی اسلام آباد نے اپنی پوری ٹیم  بھی تبدیل کروا دی ہے ،  نئی ٹیم کے لیے  ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور  ایس پی عہدے کے 11 افسران تبدیل کر دیے گئے جبکہ پنجاب سے 9 افسران  اسلام آباد تعینات کرا دیے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر