ملک میں فارمولا حکومتیں بنانے والے اب حل تلاش کر رہے ہیں، زرداری
پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین کا کہنا ہے اگر ہمارے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں تو پہلے پی ٹی آئی کی حکومت کو چلتا کرو۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اب ہمیں مستقبل کا سوچنا ہوگا، کیونکہ مائنس ون جیسے فارمولے والے مدد مانگ رہے ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو ہٹانے کے بعد ہی ہمارے ساتھ مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے حکومت ملک کو چلا لے یا نیب ملک کو چلا لے دونوں میں سے کوئی ایک ملک کو چلا لے ، حکومت سے ملک تو چل نہیں رہا اس لیے نیب ہی ملک کو چلا لے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے قبل ملک پر 30 ارب ڈالرز کا قرض تھا جو اب بڑھ کر 60 ارب ڈالرز ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت، بندروں نے 250 کتوں کو ہلاک کردیا
لاہور میں طلاقوں میں اضافہ ، فیملی کورٹس کی تعداد دُگنی کر دی گئی
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے پیش گوئی کی کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی جیتے گی، آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اختیارات پارلیمنٹ کو اس لیے تفویض کیے تھے کہ پیپلز پارٹی ملک کے مسائل کو حل کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے غریب عوام کو نوکریاں دی ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔‘‘
آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے دور میں آٹا اور چینی نہیں تھی، بعد میں اقتدار میں آ کر ملک کو دونوں اجناس میں سرپلس کر دیا۔
کارکنان سے خطاب سے قبل چوہدری طارق مسعود آرائیں نے آصف علی زرداری کو روایتی ٹوپی اور اجرک دی۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر ضیاء الحسن لنجار، پیپلز پارٹی کے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری، ایم این اے سید غلام مصطفی شاہ، سردار عبدالستار کیریو، سردار جام تماچی انڑ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علی اکبر جمالی، نور نواز زرداری اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔









