قرآن مجید کا کورین زبان میں بھی ترجمہ مکمل
ڈاکٹر حامد یونگ نے 7 برس میں ترجمہ کیا، انہوں نے مدینہ کی اسلامک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے اور جنوبی کوریا میں پڑھاتے ہیں۔
ڈاکٹر حامد یونگ نے قرآن مجید کا کوریائی زبان میں ترجمہ کرکے تاریخ رقم کردی، وہ دنیا کے پہلے کورین مسلمان ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
قرآن مجید اور صحیح بخاری کا ترجمہ کرنے والے پہلے کورین مسلمان
ڈاکٹر حامد چوئی پہلے کورین مسلمان ہیں جنھوں نے قرآن مجید اور صحیح بخاری کا کورین زبان میں ترجمہ کیا۔ ترجمہ کرنے میں انھیں سات سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ pic.twitter.com/Ftp2Xi7oSL— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) December 23, 2021
اس ترجمے میں انہیں 7 برس لگے اور اب بالآخر کوریائی مسلمان اپنی زبان میں قرآن پاک پڑھ سکیں گے۔
یہ بہت ضروری کام تھا تاکہ کوریا میں رہنے والے غیرمسلم افراد اور مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سیکھنے میں آسانی ہو۔
یہ بھی پڑھیے
47 برس میں قرآن لکھا بھی اور ترجمہ بھی کیا
اوورسیزپاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاور آف اٹارنی گھر بیٹھے بنوائیں
ڈاکٹر چوئی نے مدینہ کی اسلامک یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، مترجم ہونے کے ساتھ ساتھ وہ جنوبی کوریا کی ایک یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز اور عربی کے لیکچرار ہیں۔
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب جنوبی کوریا میں مسلمانوں کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے، گو کہ مسلمان اقلیت میں ہیں لیکن پچھلی ایک دہائی میں ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔
کورین مسلم فیڈریشن کے اندازے کے مطابق اس وقت جنوبی کوریا میں 2 لاکھ مسلمان ہیں جو کہ کُل آبادی کا صرف 0.38 فیصد ہیں۔
ان میں زیادہ تر مسلمان وہ طالبعلم اور ملازمین ہیں جو کہ ترکی، پاکستان اور ازبکستان سے آئے اور اب جنوبی کوریا کی شہریت اختیار کرلی۔