ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی تصاویر میں غلط کیا؟
نیوز چینل کی طرف سے دونوں کی سادہ تصاویر پر سنسنی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے عید پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو 24 نیوز نے تنقید کا پہلو نکالتے ہوئے خبر لگائی کہ جوڑے نے شرمناک تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
فنکار اپنی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اگر کوئی اہم لمحہ یا تہوار ہو تو خوشی مداحوں کے ساتھ ضرور بانٹتے ہیں۔ بعض اوقات چند تصاویر پر مداح تنقید کا بازار گرم کردیتے ہیں تو چند نیوز چینلز بھی ہر بات کو سنسنی خیز بنا دیتے ہیں۔
عید کے موقعے پر جہاں ملک کے متعدد فنکار جوڑوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں وہیں کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اصل امتحان
یہ جوڑے کی عید پر گھر میں لی گئیں سادہ سی تصاویر ہیں جن میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ کی گئی کسی تصویر میں بھی کوئی عجیب و غریب بات نہیں ہے۔ لیکن، 24 نیوز نے بلاوجہ تصاویر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرمناک قرار دیا۔

چینل نے اپنی خبر میں وضاحت تک نہیں کی کہ انہیں ان تصاویر میں ایسا کیا عجیب و غریب یا شرمناک محسوس ہوا۔ تاہم شہ سرخی لگا کر سادہ تصاویر کو بھی سنسنی خیز بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔
یہ کہانی صرف 24 نیوز کی نہیں ہے۔ ان دنوں ہر نیوز چینل اسی دوڑ میں لگا ہوا ہے کہ کہیں سے کسی بات کا کوئی سرا نکال کر سنسنی پھیلا دی جائے۔









