قصور میں گھر کی چھت گرنے سے خواتین اور بچے سمیت 10 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں محفل میلاد جاری تھی کہ چھت گر گئی۔

صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں گھر کی چھت گرنے سے کم سے کم دس خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 نے زحمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال قصور ریفر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے کوٹ فتح دین کے ایک گھر کی چھت پر محفل میلاد جاری تھی اس دوران خواتین کی تعداد زیادہ ہونے سے گھر کی چھت گئی جس کے نتیجے میں کئی خواتین زخمی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
کمالیہ میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 8 ماہ کا بچہ جاں بحق
ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک
حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والے خواتین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ طبی عملے کے مطابق زخمی خواتین میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں محفل میلاد جاری تھا خواتین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کمزور چھت زمین آرہی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی خواتین میں فرزانہ ، سکینہ ، فوزیہ ، رفت ، زینب ، مریم اور بچے شامل ہیں۔