ٹی ایل پی تاحال کالعدم ہے، شیخ رشید
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منگل یا بدھ تک ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان تاحال کالعدم ہے لیکن ہماری ان کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سعد رضوی سے دومرتبہ ملاقات کرچکا ہوں وہ تعاون کرنے والے شخص ہیں خواہش ہے کہ معاملات جلد طے پاجائیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ منگل یا بدھ تک ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات طے پاجائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی کئی تنظیموں پر بین الاقوامی سطح پر پابندی لگ چکی ہے ہم لڑائی جھگڑانہیں چاہتے کسی کو توڑ پھوڑ نہیں کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیے
جام کمال خان مستعفی: نئے سیٹ اپ کے لیے جوڑتوڑ شروع
کرکٹ کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور اسلام آ باد میں پاکستان کی کامیابی پر کل تاریخی جشن منایا گیا۔ کرکٹ کے میدان میں کل پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی۔ اختیار ہوتا تو بھارت سے جیت کے جشن کی خوشی میں آج چھٹی کا اعلان کردیتا۔ کل بھارتی عوام نے اپنی کرکٹرز کے گھروں پر پر پتھراؤ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا فائنل اور ورلڈ کپ کل ہی ہو گیا تھا۔ نیوزی لینڈ اور دیگر ٹیموں میں مجھے کوئی دلچسپی ہے۔ 74 سالوں میں بھارت کو ایسی شکست نہیں ہوئی جیسی کل ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کردی ہے۔ افغانستان کے لیے آن لائن ویزا سروس ختم کردی ہے۔ نادرا کے آئی ڈی کارڈ میں کچھ بنیادی تبدیلیاں کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم جماعت کےساتھ مذاکرات اچھے ہو رہے ہیں۔ سعد رضوی اور بغدادی کےاسرار پر مذاکراتی ٹیم کو حصہ ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کل سعودیہ کے دورے سےواپس آرہے ہیں۔ بدھ کو کالعدم تنظیم کا معاملہ کابینہ اجلاس میں لے کر جائیں گے۔