ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ اور انڈیا کا مشکل وقت شروع

نیوزی لینڈ اور انڈیا کی ٹیمیں آج سے قبل 16 میچز میں مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے 8 میں انڈیا نے فتح پائی ہے اور 8 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی سمیٹی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 کا اہم ترین میچ ہونے جارہا ہے جس میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کھانے کے بعد ، ویرات کوہلی کی قیادت والی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکاکو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کے خلاف شکست کے بعد دونوں ٹیمیں مقابلے میں اتریں گی۔ جب انڈین کرکٹ ٹیم کی بات آتی ہے تو یہ دیکھنا ہوگا کہ روہت شرما اور کے ایل راہول کی اوپننگ جوڑی شاہین شاہ آفریدی کے ذریعہ پاکستان کے خلاف سستے میں آؤٹ ہونے کے بعد کیسی کارکردگی دکھائے گی۔

گزشتہ سے پوستہ

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے گروپ 2 کے میچ میں ہندوستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

دونوں ٹیمیں اس سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک دوسرے کے سامنے 16 مرتبہ میدان میں آچکی ہیں جن میں آٹھ میں انڈیا نے فتح سمیٹ رکھی جبکہ 8 میں نیوزی لینڈ کو فتح نصیب ہوئی ہے۔ تاہم بھارت اور نیوزی لینڈ کو اہم مقابلے میں پلیئنگ الیون کے امتزاج کی ضرورت ہے۔

میچ پر نظر

ہندوستان اور نیوزی لینڈ ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی مہم کا آغاز ہار سے کیا ہے تاہم سپر سنڈے کے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے 22 کھلاڑیوں کو جیت پر نظر رکھنا ہوگی ۔

T20 ورلڈ کپ کا ورچوئل کوارٹر فائنل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بک آؤٹ ہونے والا ہے جس میں ہزاروں ہندوستانی شائقین ٹورنامنٹ کے ‘ورچوئل کوارٹر فائنل’ میں اپنی ٹیم کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

آج کے میچ نے نیوزی لینڈ اور انڈیا کے درمیان کرکٹ کے میدان میں دشمنی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ بلیک کیپس متعدد مرتبہ انڈین سوماؤں پر غلبہ پا چکے ہیں۔ اگر سابقہ ریکارڈ کو دیکھا جائے گا دونوں ٹیموں کا میچ متوازن ہوگا۔

متوقع انڈین ٹیم

ہندوستانی ٹیم کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما، کے ایل راہول، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر/روی چندرن اشون، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور ورون چکرورتی پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

متوقع نیوزی لینڈ الیون

نیوزی لینڈ کی ٹیم مارٹن گپٹل، ٹم سیفرٹ (وکٹ)، کین ولیمسن (سی)، جیمز نیشم، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر