ڈیٹا ہیکنگ کے بعد ایف بی آر کی ویب سائٹ پھر بند ہو گئی
سسٹم میں خرابی کی وجہ کیا ہے اس حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نظام میں ایک مرتبہ پھر خرابی آگئی ہے جس کی وجہ سے ویب سائٹ بیٹھ گئی ہے۔
آئی ٹی نظام میں خرابی کی وجہ سے ایف بی آر کا سرور بیٹھ گیا جس کے وجہ سے نظام نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مشیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کو لگام ڈالنے کا عندیہ دے دیا
فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی ویب سائٹ تلاش کرنے پر ERROR کا جواب سامنے آرہا ہے۔
سرکاری ویب سائٹ پر خرابی کی وجہ سے آن لائن ٹیکس جمع کرانے صارفین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سسٹیم میں خرابی کی وجہ کیا ہے اس حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں ہیکرز نے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا تھا جس کی وجہ سے سرکاری ویب سائٹ کا سارا آپریٹنگ سسٹم بیٹھ گیا ہے۔
سائبر حملے کے نتیجے میں آن لائن ٹیکس جمع کرانے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سسٹم ہیک ہونے سے صارفین ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے مستفید ہونے بھی محروم ہو گئے تھے۔