برازیل: 14 افراد پر مشتمل خاندان کے ہر فرد کی پیدائشی 12 ، 12 انگلیاں
خاندان کے تمام افراد ہاتھ اور پاؤں پر چھ چھ انگلیوں کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں جبکہ نئے مہمان کے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں بھی چھ چھ ہیں۔

برازیل میں چودہ ارکان پر مشتمل "ڈی سلوا” خاندان ایک ایسا غیرمعمولی خاصیت کا حامل خاندان ہے جس نے آس پاس کے سبھی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ خاندان کے تمام افراد ہاتھ میں چھ انگلیاں اور پیروں میں چھ انگلیاں لے کر پیدا ہوئے، جن میں سب سے کم عمر رکن ، ایک بچہ بھی شامل ہے جو اسی نایاب جینیاتی خصوصیت کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔
پولی ڈیکٹائیلی جینیاتی سنڈروم کی ایک خاص قسم ہے جو ایک ہزاروں میں سے کسی ایک شخص میں پائی جاتی ہے، تاہم "ڈی سلوا” خاندان میں یہ غیرمعمولی خاصیت انہیں دوسروں سے منفرد بناتی ہے، کیونکہ ان کے پورے خاندان میں ہر فرد کی چھ انگلیاں ہیں۔
ویڈیو:
ملیے #برازیل کے De Silva خاندان سے جس کے تمام 14 افراد کے اعضاء میں ایک ایک اضافی انگلی موجود ہے۔ 24 انگلیوں والے اس خاندان کے سب سے ننھے فرد کی حال ہی میں پیدائش ہوئی ہے۔https://t.co/vHAa3WJ6DZ pic.twitter.com/Gs4YXF5VLg— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) November 22, 2021
جینیاتی سائنسدان ڈاکٹر لورا لیٹیس کا کہنا ہے کہ مختلف قسم کے تغیرات کے نتیجے میں یہ حالت ہوتی ہے لیکن یہ صرف اضافی انگلیوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے، بعض اوقات جینز کے غلط طور کے ملنے پر بھی ایسے واقعات رونما ہوتے ہیںِ جب آپ کے ہندسوں کی پیٹرننگ میں فرق آجاتا ہے”۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم عمران خان کا باڈی ڈبل مل گیا
حلوے اور مٹھائیاں کھانے والے کراچی کے حیرت انگیز مگرمچھ
انہوں نے مزید بتایا کہ عموعی طور پر جب والد یا والدہ کے ہاتھ یا پاؤں کی انگلیاں زیادہ ہوتی ہیں تو 50 فیصد امکان ہوتا ہے کہ ان کی اولاد میں وہ جینز سراعت کر جائیں۔