خبردار ہوشیار! کورونا وائرس کا افریقی ویریئنٹ آگیا
جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ تیزی سے پھیلنے لگا، نوجوان سب سے زیادہ متاثر۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم منظر عام پر آئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وبا کا یہ ویریئنٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ نئے کورونا ویریئنٹ کے بارے میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تیزی سے تغیراتی تبدیلیاں کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب بھر کے چڑیا گھروں میں 459 جانوروں کی اموات ریکارڈ
دنیا بھر میں کورونا وائرس اموات 50 لاکھ سے تجاوز کرگئیں
وائرس کے نئے ویریئنٹ سے جنوبی افریقہ کے ایک صوبے کے نوجوان بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
اب تک بھارت میں سامنے آنے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم کو سب سے زیادہ جان لیوا قرار دیا جا رہا تھا جس سے بھارت سمیت دنیا بھر میں اموات بڑھیں۔
سائنسدان کورونا وائرس میں آنے والی تبدیلیوں کا توجہ کے ساتھ مستقل مشاہدہ کر رہے ہیں کیونکہ اس بات کا خدشہ ہے کہ وبا کی اقسام میں آنے والی تبدیلیوں سے یہ اور زیادہ جان لیوا ہوتی جا رہی ہے۔
جنوبی افریقہ کے وزیر صحت نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پچھلے پانچ دنوں میں وائرس کے کیسز میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
کورونا کے اس نئے ویریئنٹ کو B.1.1.529 کا نام دیا گیا ہے۔