ریحانا بارباڈوس کی قومی ہیرو بن گئیں

امریکی گلوکارہ بارباڈوس میں پیدا ہوئی تھیں، سرکاری تقریب میں خاتون وزیراعظم نے ریحانا کو اعزاز سے نوازا۔

امریکی گلوکارہ ریحانا کو ان کے ملک بارباڈوس میں قومی ہیرو قرار دے دیا گیا ہے، بارباڈوس نے سرکاری طور پر ملکہ برطانیہ کو ریاست کی سربراہی سے علیحدہ کردیا ہے اور اب وہ ایک جمہوری ملک بن گیا ہے۔

یہ سب سلطنت برطانیہ کا حصہ بننے کے 396 برس بعد ہوا اور بارباڈوس کو برطانیہ سے آزادی حاصل کیے ہوئے 55 برس گزر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شہزادی ڈیانا کا کردار نبھاتے ہوئے مضطرب تھی، کرسٹین اسٹیورٹ

ڈچ شہزادے اور شہزادیوں کو ہم جنس پرستوں سے شادیوں کی اجازت

ریحانا بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں قومی ہیرو قرار دئیے جانے کا اعزاز شہزادہ چارلس، وزیراعظم میا موٹلی اور نئے صدر ڈیم سینڈرا میسن کے روبرو دیا گیا۔

مشہور زمانہ گانا ‘ڈونٹ اسٹاپ دا میوزک’ گانے والی ریحانا نئے ملک کی گیارہویں قومی ہیرو اور دوسری خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر