خاتون پرستار کی بھرے میدان میں محمد رضوان سے انوکھی فرمائش

سوشل میڈیا صارفین نے رضوان سے گود لینے کی فرمائش کرنے والی دوشیزہ کو بھی ڈھونڈ نکالا،ایمان لمز کی طالبہ نکلی

پاکستان  کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپرمحمد رضوان سے خاتون پرستار نے بھرے میدان میں انوکھی فرمائش کردی۔

منگل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ کے دوران نوجوان خاتون مداح نے محمد رضوان  سے ایڈاپٹ  کرنے(گود لینے)کی فرمائش کردی ۔

یہ بھی پڑھیے

کامران اکمل نے پی ایس ایل 7 سے دستبرداری کا فیصلہ کیوں واپس لیا؟

کال کرکے بتایا گیا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے، کوہلی

معروف ویب سائٹ کرک انفو نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی مداح خاتون کی تصویر شیئر کی جو سوشل  میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں پاکستان کرکٹ ٹیم  کی جرسی میں ملبوس ایک خاتون کو پلے کارڈ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے وکٹ کیپر محمد رضوان سے خود کو گودلینے کی اپیل کی ہے۔

خاتون مداح کی وائرل تصویر پر صارفین  کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم کے مداح جل گئے ،جبہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ معاف کریں ، رضوان کے پاس تکیہ ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ محمد رضوان نے پہلے ہی تکیہ ایڈاپٹ کررکھا ہے۔

صرف یہی نہیں ٹوئٹر صارفین  نے محمد رضوان  سے انوکھی فرمائش کرنے والی  مداح کوبھی ڈھونڈنکالا۔جس کا نام ایمان ہے اور لمز  کی طالبہ ہے۔

خاتون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میرا گیم پلان یہ ہے کہ ہر کھلاڑی کا نام اس وقت تک پکارنا جب تک وہ میری طرف اشارہ نہ کردیے،خاتون کے مطابق اس کی چاروں کوششیں اب تک کامیاب رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کسی تماشائی کے پلے کارڈ کی تصویر وائرئل ہونے کا یہ پہلا موقع نہیں۔ رواں سال ستمبر میں آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان  کھیلے گئے میچ میں ایک کرکٹ شائق کا پوسٹر وائرل ہوگیا تھا۔

چنائے سپر کنگز کے مداح نے اپنے پوسٹر پر شکوہ کیا تھا کہ میری بیوی مجھے چنائے سپر کنگز کی جرسی پہننے نہیں دیتی۔

متعلقہ تحاریر