ہانیہ عامر نے اسپائیڈرمین کا روپ دھار لیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اسپائیڈرمین سیریز کی نئی فلم ریلیز ہونے کا انتظار کررہی ہیں، انہوں نے سپر ہیرو کا ماسک لگا کر پوز دیا۔

پاکستان کی باربی ڈول ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپائیڈر مین کا ماسک لگائے بالکل اسی انداز میں بیٹھی ہیں جیسے اسپائیڈر مین چھلانگ لگانے سے پہلے بیٹھتا ہے۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ہانیہ نے کیپشن دیا کہ یہ نئی فلم کے لیے واقعی بہت پرجوش ہے، ان کا اشارہ اپنی ہی طرف تھا کیونکہ وہ بالکل اسپائیڈر مین کی طرح پوز دے کر بیٹھی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

منشا پاشا اپنی نئی فلم کی ریلیز پر خوش

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی موٹاپے پر بننے والی فلم میں جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی

ہانیہ عامر نے پرواز ہے جنون کے ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، یہ فلم پاک فضائیہ پر فلمائی گئی تھی۔

رفتہ رفتہ ہانیہ نے انڈسٹری میں قدم جما لیے اور اب ہر نئی فلم اور ڈرامے کی کامیابی کے لیے ایک بینچ مارک کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔

وہ اسی طرح انسٹاگرام پر اپنی شرارتوں سے بھرپور تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں سے رابطہ قائم رکھتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر