منشا پاشا اپنی نئی فلم کی ریلیز پر خوش

'کہے دل جدھر' کل ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، جنید خان اور عتیقہ اوڈھو بھی شامل، لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد دوسری پاکستانی فلم ہے۔

پرکشش ترین اداکارہ منشا پاشا اور اسٹائلش جنید خان کی نئی فلم ‘کہے دل جدھر’ کل ملک بھر کے سینماز میں ریلیز ہوگی، منشا نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر اپنی اور جنید کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mansha Pasha (@manshapasha)

کہے دل جدھر دوسری پاکستانی فلم ہے جو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ریلیز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوناکشی سنہا اور ہما قریشی موٹاپے پر بننے والی فلم میں جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی

غیر معمولی موضوع پر مبنی فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘کا 3 ہفتوں میں سوا چار کروڑ کا ریکارڈ بزنس

اس سے قبل سجل علی کی ‘کھیل کھیل میں’ چند ہفتوں پہلے ہی ریلیز ہوچکی ہے جس نے زبردست بزنس کیا اور شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

اب دیکھتے ہیں کہ منشا پاشا کی فلم بھی باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

‘کہے دل جدھر’ میں ہدایت کاری جلال رومی نے دی ہے، مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار جنید خان پولیس افسر کے کردار میں نظر آئیں گے، منشا پاشا ایک صحافی ہیں جبکہ عتیقہ اوڈھو انسداد منشیات کے افسر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں روما مائیکل، ساجد حسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں، ‘کہے دل جدھر’ کی کہانی کامران باری نے تحریر کی ہے۔

متعلقہ تحاریر