حسن علی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنادی

پاکستانی کرکٹر حسن علی اور اہلیہ سامیہ حسن اپنے پہلے بچے کی آمد کے منتظر ہیں۔

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامیہ حسن نے اپنی تصاویر ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ شیئر کردیں۔

سامیہ علی نے انسٹاگرام پر اپنaی حالیہ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے اپنی پریگنینسی کا اعلان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

برصغیر میں یہ ایک مثبت رجحان پیدا ہو رہا ہے جہاں اب معروف شخصیات سوشل میڈیا پر اپنی پریگنینسی کی تصاویر بے بی بمپ کے ساتھ  شیئر کر رہی ہیں۔ پہلے خواتین اپنے ‘بے بی بمپ’ کے باعث شرم محسوس کرتی تھیں۔ بہت سی اداکارائیں اپنی پریگنینسی کے دوران عوامی موجودگی سے بھی گریز کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے 

میوزک کا ایکسٹرا ڈوز علی ظفر اور سجاد علی کے گانے ایک ساتھ

سامیہ حسن سے قبل انڈین فلمی اداکاراؤں نے بھی اپنی پریگنینسی کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

انڈین اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی دوسری پریگنینسی کا اعلان سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

PC: Times Of India

اسی طرح انڈیا کی ایک اور معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بھی شوہر ویراٹ کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنی پریگنینسی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جنوری 2021ء میں وہ دو سے تین ہوجائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے سے معاشرے کے بدلتے ہوئے رجحانات کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان خواتین نے پرانی روایات کو ترک کرتے ہوئے اپنی خوشیوں کو مداحوں کے ساتھ بانٹا ہے۔

متعلقہ تحاریر