چینی مارشل آرٹس مغربی کنارے کی فلسطینی لڑکیوں میں مقبول

چینی مارشل آرٹس مغربی کنارے کی فلسطینی لڑکیوں میں دن بدن مقبول ہو رہا ہے۔ وہاں موجود اسپورٹس کلب نامی اکیڈمی اُن خصوصی اسپورٹس کلبز میں شامل ہیں جو خواتین کو ووشو یا چینی مارشل آرٹس کے بنیادی قواعد اور تراکیب سکھاتی ہیں۔

شہر رام اللہ سے تعلق رکھنے والی پہلی ووشو کوچ بسان جرار نے بتایا ہے کہ اب تک کم از کم 100 فلسطینی لڑکیاں ٹیم میں شامل ہوئی ہیں۔ اُن کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران تربیت کے لیے آنے والی لڑکیوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔

24 سالہ بسان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک نئی بات ہے کہ فلسطینی لڑکیاں اِس منفرد کھیل کی جانب راغب ہو رہی ہیں۔ شاید وہ فلسطین کے حالات اور اُن پر ہونے والے مظالم کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کرنا چاہتی ہیں۔‘

نیوز 360 نے اِس موضوع پر دلچسپ ویڈیو تیار کی ہے آپ بھی دیکھیے۔

یہ بھی دیکھیے

لکس اسٹائل ایوارڈ ملنا حیران کُن تھا، راشد فاروقی

متعلقہ تحاریر