زرمبادلہ کے ذخائر میں چین سب سے آگے

چین کے زرمبادلہ ذخائر کا تخمینہ 3356 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے، روس، بھارت اور اسرائیل پیچھے رہ گئے۔

اقتصادی خبروں کے حوالے سے مشہور بھارتی ویب سائٹ فن شاٹس ڈاٹ اِن نے دنیا کے سب سے زیادہ زر مبادلہ کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست کے مطابق 3 ہزار 356 ارب ڈالر کے ساتھ چین کے ذر مبادلہ ذخائر پہلے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پوری دنیا خاموش: چین نے قرآن مجید پر پابندی لگادی

آئندہ سال پاکستانی معیشت کے لیے ترقی کاسال ہوگا، فچ کی پیشگوئی

جاپان کے زر مبادلہ ذخائر میں 1 ہزار 395 ارب ڈالر موجود ہیں، سوئٹزرلینڈ کے پاس 1 ہزار 83 ارب ڈالر، روس 596 ارب ڈالر، بھارت 586 ارب ڈالر جبکہ تائیوان کے پاس 529 ارب ڈالرز ہیں۔

ویب سائٹ نے یہ معلومات آئی ایم ایف اور تمام ممالک کی سرکاری ویب سائٹس سے حاصل کی ہیں۔

زر مبادلہ کے ذخائر میں ساتویں نمبر پر ہانگ کانگ ہے جس کے پاس 492 ارب ڈالر موجود ہیں، جنوبی کوریا کے پاس 443 ارب ڈالر، سعودی عرب 441 ارب ڈالر، سنگاپور 362 ارب ڈالر، برازیل 356 ارب ڈالر جبکہ جرمنی کے زر مبادلہ ذخائر میں 569 ارب ڈالرز کی رقم ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے زرمبادلہ ذخائر 187 ارب ڈالر پر مشتمل ہیں جبکہ اسرائیل کے زر مبادلہ ذخائر میں 173 ارب ڈالر موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر