طلال چوہدری کی بلاول بھٹو کے بارے میں نازیبا گفتگو

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نے این اے 133 ضمنی انتخاب کی مہم میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نہایت غیراخلاقی بات کی۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کی سیاسی مہم کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے لیے نہایت نازیبا زبان استعمال کی۔

طلال چوہدری اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر غیر محتاط گفتگو کر چکے ہیں لیکن اس بار تو انہوں نے حد ہی کر دی۔

طلال چوہدری کو یہ بھی یاد نہ رہا کہ کچھ دن پہلے جب ان کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی کی آڈیو کلپس لیک ہوئیں تو صحافیوں نے آصف زرداری سے اس  متعلق بات کرنا چاہی اور زرداری صاحب نے یہ کہا کہ میری بیٹیوں جیسی ہے، اس کے متعلق کیا بات کروں۔

یہ بھی پڑھیے

اعلیٰ افسران کو بلیک میل کرنے والی خوبرو خاتون گرفتار، درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد

ایف آئی اے کی کارروائی، خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

رہنما مسلم لیگ (ن) کا اپنا کردار یہ ہے کہ رات کے وقت ‘تنظیم سازی’ کے لیے اپنی ہی پارٹی کی رہنماؤں کے گھر پہنچ جاتے ہیں۔

اس سے قبل اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بھی غیر محتاط ریمارکس دینے پر ان کی سرزنش ہو چکی ہے۔

طلال چوہدری کے بیان پر پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے طلال چوہدری کی زبان کو لگام دیں، جیالے پارٹی قیادت کے خلاف کسی کو بھی غیر مہذب زبان برداشت نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ تحاریر