ایف آئی اے کی کارروائی، خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

حکام کے مطابق ملزم عبداللہ حارث خواتین کو نشہ آور چیز پلا کر ان کی برہنہ تصاویر بناتا تھا۔

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  ڈاکٹر کے موبائل فون سے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کو نشہ آور مشروب پلا کر ویڈیو بناتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گریٹر اقبال پارک واقعہ: عائشہ نے عورت مارچ والوں کو شرمندہ کردیا

کراچی ایک مرتبہ پھر بھتہ خوری کی ڈگر پر چل نکلا

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق انہیں ایک خاتون کی جانب سے درخواست دی گئی جس میں لکھا تھا کہ اس کے عبداللہ حارث نامی شخص سے تعلقات تھے جس کے دوران عبداللہ حارث نے اسکی ویڈیوز بنا لیں اور بعد میں اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

خاتون کی درخواست نے ایف آئی اے حکام نے کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے اسکے موبائل فون کی فرانزک کی تو اس میں متعدد لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ تحاریر