سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آئی بی اے میں کنسرٹ منسوخ

ایک طلبا گروہ کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر 'بیان' بینڈ کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا، طلبا اداس ہوگئے۔

گزشتہ روز آئی بی اے میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر ‘بیان’ کا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا، یہ میوزک کنسرٹ یونیورسٹی کے احاطے میں منعقد ہونا تھا۔

‘بیان’ نامی بینڈ کو آئی بی اے میں کنسرٹ کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن طلبا تنظیم کے حملے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کرونا کے سائے میں اسلام آباد میں میوزک کنسرٹ کا انعقاد

میشا شفیع پاکستانی عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتی دبئی میں کانسرٹ کریں گی

کئی مواقعوں پر دیکھا گیا ہے کہ ایک مخصوص گروہ ہر طرح کی غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔

آئی بی اے انتظامیہ کی اپنی کیمپس سیکیورٹی ہے اس کے باوجود کون اتنا طاقتور ہے کہ یونیورسٹی میں دندناتے ہوئے کسی بھی چلتی ہوئی تقریب کو رکوا دے؟

اس حوالے سے جامعہ کراچی اور آئی بی اے انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت نوٹس لینا ہوگا کہ ان کی ناک کے تلے اُن سے بھی زیادہ منظم اور مضبوط قوت وجود میں آ چکی ہے جو کہ یونیورسٹی میں اپنی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہونے دینا چاہتی۔

متعلقہ تحاریر