میٹا نے ٹرمپ کے معطل فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی بحالی کا اشارہ دے دیا
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے صدر نک کلیگ نے اعلان کیا کہ سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی دو سالہ معطلی ختم کرکے فیس بک اور انسٹاگرام پر واپس آنے کی اجازت دی جائے گی،سوشل میڈیا پر پرتشدد مظاہروں کی حمایت پر ان کے ان کے اکاؤنٹس معطل کیے گئے تھے
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے صدر نک کلیگ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام معطل اکاؤنٹ پر سے پابندی ہٹانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔
میٹا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معطل فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بحالی کا اشارہ دے دیا ہے۔ آئندہ چند روز میں اکاؤنٹ بحال کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت میں اپنے بڑے اسٹورز قائم کردیئے
میٹا نے اعلان کیا کہ سابق یو ایس صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی دو سالہ معطلی ختم کرکے فیس بک اور انسٹاگرام پر واپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو یہ سننے کے قابل ہونا چاہیے کہ ان کے سیاست دان کیا کہہ رہے ہیں۔
نک کلیگ نے کہا کہ ٹرمپ نے کیپیٹل میں پر تشدد مظاہروں کی حمایت کی جبکہ متشدد افراد کی تعریف بھی کی جس پر ان کے اکاؤنٹ معطل کیے گئے تھے ۔
میٹا کے عالمی امور کے صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی معطلی ایک غیرمعمولی فیصلہ تھا جوکہ ایک غیرمعمولی حالات میں لیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک جائزے سے اب پتہ چلا ہے کہ مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس اب عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرے کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایمیزون نے 13 ہزار جعل ساز پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بلاک کردیئے
نک کلیگ نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی ماضی کی "خلاف ورزیوں” کی وجہ سے اب انہیں مستقبل میں ہونے والے سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2021 میں کیپیٹل ہنگاموں کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام سے غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔