فواد چوہدری پاکستان کا ہیرو ہے پرویز الہیٰ کے بیان پر دکھ ہوا، حماد اظہر
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے فواد چوہدری سے متعلق اپنے بیان پر ان کے خاندان سے معذرت کرلی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ملک کا ہیرو ہے ، فواد چوہدری کے چہرے پر نہیں بلکہ پورے جمہوری نظام کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا۔ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے فواد چوہدری سے متعلق اپنے بیان پر ان کے خاندان سے معذرت کی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے روایتی سیاست کو رد کیا، ہم نے اقتدار کو چھوڑ کر عوام کی سیاست کی۔
یہ بھی پڑھیے
تحریک انصاف نے محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
ڈالر کی بے قابو اڑان:معاشی ماہرین اور صحافی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر پھٹ پڑے
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو گرفتار کیا تو پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اور اضافہ ہوگا۔ ہمارا مطالبہ ہے عوام کے فیصلے پر ضرب نہ لگائی جائے بس یہ مان لیں پھر کسی سے کوئی لڑائی نہیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس کی جانب سے عدالتی احکامات ماننے سے صاف انکار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، تحریک انصاف کے دور میں اس طرح کے حالات کا دور دور تک کوئی تصور بھی نہیں تھا ، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں 10فیصد اضافہ ہو جائے گا، ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی شرح 30 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو آئندہ چند روز میں 40 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے آج کچھ باتیں کی ہیں وہ ہمارے بزرگ ہیں۔