شعیب ملک کا شاندار کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کو خراج تحسین

آپ تمام خواتین کھلاڑیوں کے لیے انتہائی ناگزیرامید ہیں،آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر آپ پر بہت فخر ہے، آپ بہت سے لوگوں کے لیے باعث تحرک ہیں، ثابت قدمی سے چلتی رہیں،ناقابل یقین کیریئر پر بہت بہت مبارک ہو،شعیب ملک: ثانیہ نے پوسٹ لائک کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ان کے شاندار کیریئر کے اختتام پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کرکے طلاق کی خبریں پھیلانے والے ٹرولز کو خاموش کرادیا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا نے نم آنکھوں کے ساتھ ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

شعیب ملک کو بنگلادیش میں بیٹے کے ساتھ بیوی کی بھی یاد ستانے لگی؟

شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی اہلیہ کی آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبل فائنل کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

شعیب ملک نے لکھاکہ”آپ تمام خواتین کھلاڑیوں کے لیے انتہائی ناگزیرامید ہیں،آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر آپ پر بہت فخر ہے، آپ بہت سے لوگوں کے لیے باعث تحرک ہیں، ثابت قدمی سے چلتی رہیں،ناقابل یقین کیریئر پر بہت بہت مبارک ہو“۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار نے گزشتہ روز آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبل فائنل میں شکست کے بعد ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی کو برازیلین جوڑی نے 6-7اور 2-6 سے شکست دیدی تھی۔

بھارتی ٹینس اسٹار اختتامی تقریب سے گفتگو کے دوران ریٹائرمنٹ کااعلان کرتے جذبات سے مغلوب ہوکر رو پڑی تھیں۔ حیران کن طور پر ثانیہ مرزا کی زندگی کے اس یادگار لمحے کے موقع پر ان کی پوری فیملی میلبرن ایرینا میں موجود تھی تاہم ان کے شوہر  شعیب ملک کہیں دکھائی نہیں دیے   جبکہ ثانیہ مرزا نے بھی اختتامی کلمات میں اپنے والدین اور بیٹے کا تو تذکرہ کیا لیکن شعیب ملک کا نام تک نہیں لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے  شعیب ملک کی غیرحاضری اور  اہلیہ کی جانب سے اختتامی کلمات میں ان کا ذکر نہ کرنے کو ضرور محسوس کیا تاہم جوڑی کے مداحوں کیلیے اچھی خبریہ ہے کہ  شعیب ملک کی انسٹاگرام پوسٹ کو  ثانیہ مرزا نے لائک کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر