بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا نے نم آنکھوں کے ساتھ ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا،  کیرئیر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی، ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبل کے فائنل میں شکست کے بعد نم آنکھوں کے ساتھ ٹینس  کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔

ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی کو برازیلین جوڑی کے ہاتھوں 6-7 اور 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب ملک کو بنگلادیش میں بیٹے کے ساتھ بیوی کی بھی یاد ستانے لگی؟

ثانیہ مرزا شعیب ملک کے بغیر فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھنے پہنچ گئیں

میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ثانیہ مرزا  جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انہوں نے وضاحت کی کہ یہ دکھ کے نہیں بلکہ خوشی کے آنسو ہیں۔انہوں نے حریف کھلاڑیوں کو کامیابی پر مبارکباد دیں اور پھر اپنے کیریئر کےا بتدائی دنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے روپڑیں۔

 ثانیہ مرزا نے آنکھوں سے آنسو پوچھتے ہوئے کہا کہ  میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا،  کیرئیر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

انہوں نے کہاکہ” میں نے 2005 میں ملیبرن سے کیئریر کی ابتدا کی تھی اور تیسرےراؤنڈ میں میراسامنا سرینا ولیمز سے ہوا تھااور18 سال پہلے وہ کافی خوفناک لمحہ تھا“۔انہوں نے کہاکہ”اس کے بعد مجھے بار بار یہاں آنے اور کئی ٹورنامنٹس جیتنے کا موقع ملا  اور  میں نےآپ لوگوں کے درمیان  کئی بہترین فائنل کھیلے جوکہ میری زندگی میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”میں کیرئیر ختم کرنے کے لیےگرینڈ سلیم کے فائنل کے موقع پر  اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی، مجھے گھر جیسا محسوس کرانے کیلیے شکریہ“۔

ثانیہ مرزا نے ساتھی کھلاڑی روہن بوپنا کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ”میں نے22سال قبل  روہن کے ساتھ 14 سال کی عمر میں کیریئرشروع کیا تھا اور ہم قومی چیمپئن بنے تھے،مجھے اس سے بہتر ساتھی نہیں ملا، میرے لیے اپنا کیریئر ختم کرنے کیلیے اس سے بہتر ساتھی اور اس سے بہتر جگہ نہیں ہوسکتی“۔

آخر میں ثانیہ مرزا نے اپنی ٹیم ، اپنی فیملی اور والدین کا بھی شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ”میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے سامنے گرینڈ سلیم کا فائنل کھیلوں گی،خوش قسمتی سے میرا 4سالہ بیٹا یہاں موجود ہے“۔

حیران کن طور پر ثانیہ مرزا کے شوہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اس ہم موقع پر ان کے ساتھ موجود نہیں تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم ابھی تک دونوں نے اس حوالےسے خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

متعلقہ تحاریر