یورپ کے انتہا پسند عیسائیوں نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا
انتہاپسند سیاسی رہنما راسموس پالوڈن نے پولیس کی حفاظت میں ڈنمارک میں جمعہ کے روز مسجد کے سامنے ایک بار پھر "قرآن پاک" کی بے حرمتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نذر آتش کردیا، مسلمانوں کی کثیر تعداد پانی و آگ بجھانے کے آلات سے لیس جائے وقوعہ پر پہنچی مگر پولیس نے علاقہ سیل کردیا
یورپ کے انتہا پسند عیسائی دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے لگے ہیں۔ اسکینڈینیوین ملک سویڈن اور ہالینڈ کے بعد ڈنمارک میں بھی راسموس پالوڈن نامی شخص نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے "قرآن پاک” کو نذر آتش کردیا ۔
ڈنمارک کی قدامت پسند سیاسی پارٹی کے انتہاپسند رہنما راسموس پالوڈن نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈالتے ہوئے جمعہ کے روز مسجد کے سامنے ” قرآن پاک ” کو نذر آتش کرکے اشتعال انگیزی پھیلا دی ۔
یہ بھی پڑھیے
کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش کی قران اور بھگودگیتا سے متعلق انوکھی منطق
جمعے کے روز ایک اور اشتعال انگیز کارروائی میں، انتہائی دائیں بازو کے ڈنمارک کے سیاست دان راسموس پالوڈن نے ڈنمارک کی ایک مسجد کے سامنے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کا نسخہ جلا دیا۔
کوپن ہیگن میں ڈینش پارٹی رہنما پولیس کی حفاظت میں “قرآن پاک “کا نسخہ نذر آتش کیا۔ ڈنمارک کی پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں کے لیے بند کیے رکھا جبکہ اس نے مسجد کے اطراف سخت حفاظتی اقدامات کیے تھے۔
انتہاپسند رہنما راسموس پالوڈن کی غیراخلاقی اور غیرقانونی حرکت کو روکنے کیلئے مسلمانوں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہاتھ میں پانی اور آگ بجھانے والے آلات سے لیس ہوکر موجود تھے تاہم پولیس نے علاقہ سیل کر رکھا تھا ۔
ڈینش پارٹی رہنماکی انتہا پسندانہ حرکت کے دوران ڈنمارک کے مسلمانوں کی کثیر تعداد مسجد میں پہنچی اور انہوں نے باآواز بلند نماز تشریق ادا کرتے ہوئے قانونی اور پر امن انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔
مسجد میں موجود ایک فلسطینی شخص خالد الصبیحی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک میں اس قسم کے واقعات تواتر سے ہورہے ہیں یہ پہلی بار نہیں مگر یہ مسلمانوں کے ساتھ مسلسل اشتعال انگیزی کی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
برطانوی وزیراعظم رشی سونک مسلمانوں پرمودی کے مظالم کا دفاع کرنے لگے
خالد الصبیحی نے کہا کہ راسموس پالوڈن گزشتہ دو سال سے ان آزادی اظہار ائے کے نام پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کررہا ہے تاہم اسے ہمارا پیغام ہے کہ ایسا نہ کریں یہ اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔
واضح رہے ڈنمارک کی قدامت پسند سیاسی پارٹی کے انتہاپسند رہنما راسموس پالوڈن مسلسل یورپ کی مساجد اور ترکی کے سفارت خانے کے باہر "قرآن پاک” کی بے حرمتی کررہے ہیں تاہم اقوام عالم خاموش ہے ۔