توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کی آج کے روز تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی اجازت لینے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ریفرنس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان اور ثانیہ نشتر کی ”احساس ریڑھی بان“ اسٹالز توڑنے کی مذمت

اسامہ ستی قتل کیس: سیشن عدالت نے دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی

عدالت نے آج پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو فرد جرم کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔ تاہم، پی ٹی آئی کے سربراہ جو گزشتہ دو سماعتوں کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، آج بھی اپنی صحت اور سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پیش نہیں ہوئے، اور استثنیٰ کی درخواست دی۔

عمران خان کے وکیل گوہر علی خان اور  علی بخاری نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کیس میں استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف فوجداری کارروائی کے لیے دائر کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر وکیل علی بخاری نے عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔ انہوں نے عدالت سے کہا کہ کیس کی اگلی سماعت 15 فروری کے بعد طے کی جائے کیونکہ اس دن پی ٹی آئی کے سربراہ کو جج رخشندہ شاہین کے سامنے پیش ہونا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کیس میں ملزم کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل سے کہا کہ مجھے کوئی تاریخ فراہم کریں جب عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ ان کے مؤکل سماعت میں شرکت کریں گے اگر انہیں ان کے ڈاکٹروں نے اجازت دی کیونکہ وہ وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کے بعد لاہور میں گولیوں کے زخموں سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استثنیٰ کی درخواست کے لیے 20,000 روپے کے ضمانتی بانڈز پیر کو جمع کرائے گئے۔

وکیل علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال یہ بھی بتایا کہ ای سی پی نے کیس میں شواہد کی تصدیق شدہ کاپیاں فراہم نہیں کیں۔ بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ کاپی پی ٹی آئی کے وکیل کو فراہم کی جائے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور کچھ دیر بعد جج ظفر اقبال نے عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ آئندہ سماعت پر عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر