زلزلے کے بعد دورہ ترکیہ کا اعلان کرنے والے وزیراعظم شہباز شریف کو سبکی کا سامنا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکام نے امدادی کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ترکیہ سے روک دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور ہزیمت کا سامنا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک حکام نے امدادی کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے شہباز شریف کو دورہ ترکیہ سے روک دیا ہے ، تاہم حکومت ترجمانوں کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ منسوخ کیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول زرداری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی کی کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ ترکیہ منسوخ ہو گیا ہے۔ وزیراعظم نے آج دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہونا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
لاہور ہائیکورٹ سے تحریک انصاف کے 43 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا نوٹی فیکیشن معطل
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام: ٹریفک چالان کا ڈیلی کوٹہ سسٹم ختم
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترک صدر رجب اردگان اور دیگر حکومتی عہدےداروں کی جانب سے زلزلہ زدگان کے لیے امدادی کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے حوالے سفارتی سطح پر بھی رابطے ہوئے تھے جس کے بعد طے کیا گیا کہ ابھی دورہ کرنا مناسب نہیں ہے۔
ذرائع کنفرم کررہے ہیں کہ وزیراعظم آج ترکیہ نہیں جارہے ، کیونکہ وہاں ابھی غیریقینی صورتحال ہے ، آفٹرشاکش بھی جاری ہیں ، ترک کا سسٹم امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے دورہ منسوخ کیا گیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ ترک حکام نے دورہ منسوخ کرنے کا کہا ہے۔
دوسری جانب بعض یوٹیوبر اور میڈیا پرسنز نے اپنے اپنے ٹوئٹس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دورہ ترک حکام کی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔
ترکی نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورے سے روک دیا.
امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ادھر مت آئیں ،ترکیہ کے حکام کا دو ٹوک پیغام
بے عزت ہونا لازمی تھا؟— Siddique Jan (@SdqJaan) February 7, 2023
اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہی ہوتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف صاحب کی پھرتیوں نے بےعزت کروا دیا ہے۔ وزیر اعظم صاحب ترکی جانے کے لیے بلکل تیار تھے کہ ترکی والوں نے کہہ دیا کہ ابھی رہنے دیں آپ کو پروٹوکول دیں یا اپنے لوگوں کی جان بچائیں۔
— Muhammad Faizan Khan (@FaizanFayzi) February 7, 2023
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ حکومت کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ شہباز شریف فی الحال تشریف نہ لائیں، اس وقت یہاں قیامت صغریٰ کا منظر ہے اور ہم ریسکیو کاموں میں مصروف ہیں، جس کے بعد وزیراعظم نے اپنا دورہ ملتوی کردیا
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) February 7, 2023
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ منسوخ پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ ” شہباز شریف اور بلاول نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑی اس فیصلے کیلئے کتنی عقل چاہئے کہ ترکی کی حکومت اور عوام شدید صدمے میں ہیں ابھی ہزاروں لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں وہ اس وقت میزبانی نہیں کرسکیں گے لیکن احمقوں کا یہ ٹولہ زبردستی کا مہمان بن گیا۔”
شہبازشریف اوربلاول نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائ میں کبھی کوئ کسر نہیں چھوڑی اس فیصلے کیلئے کتنی عقل چاہئے کہ ترکی کی حکومت اور عوام شدید صدمے میں ہیں ابھی ہزاروں لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں وہ اس وقت میزبانی نہیں کرسکیں گے لیکن احمقوں کا یہ ٹولہ زبردست کا مہمان بن گیا https://t.co/eox7FjynU0
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 8, 2023