جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹیریان وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دے دیا

گزشتہ سال 3 نومبر کو دوست کے ذریعے عمران خان پر حملے کی اطلاع ملی تو پہلا خیال اپنے بیٹوں سلیمان ، قاسم اور عمران خان کی بیٹی ٹیریان کا آیا تھا، جو ان کی سابقہ گرل فیرینڈ سیتا وائٹ سے ہوئی تھی،جمائما  کا ڈیلی میل کو انٹرویو

 تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹیریان وائٹ کو عمران خان کی بیٹی تسلیم کرلیا۔

عالمی شہرت یافتہ برطانوی مصنفہ اور فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ   نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 3 نومبر کو دوست کے ذریعے عمران خان پر حملے کی اطلاع ملی تو پہلا خیال اپنے بیٹوں سلیمان ، قاسم اور عمران خان کی بیٹی ٹیریان کا آیا تھا، جو ان کی سابقہ گرل فیرینڈ سیتا وائٹ سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

جمائما گولڈ اسمتھ آج تک اپنی شناخت نہ بنا پانے کی خلش میں مبتلا

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کو پاکستان میں گزرے وقت کی جھلک قرار دے دیا

برطانوی اخبار ڈیلی میل کو دیے گئے تفصیلی انٹرویو میں جمائما خان اپنے بچپن سے جوانی ، سابق وزیراعظم عمران خان سے  شادی ، طلاق اور طلاق کے بعد کے معا شقوں سمیت اب تک کی زندگی پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

جمائما نے انٹرویو کے دوران  آج تک اپنی شناخت نہ بنا پانے  کی خلش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ” میں ہمیشہ سے’کی بیٹی‘،’کی بہن‘،’کی بیوی‘،’کی سابقہ ​​بیوی‘رہی ہوں، اور یہ پریشان کن ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ کے خیالات ان مشہور مردوں سے مختلف ہوں جن سے آپ کو وابستہ کیا جاتا ہے ‘‘ ۔

انہوں نے کہاکہ ایک کالم نگار  انہیں شرمندہ کرنے کیلیے سنگل ہونے کے باوجود ان کا نام بوائے فرینڈز کے ساتھ جوڑدیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ آج بھی سنگل ہیں اور انہیں اب شادی کی کوئی خواہش نہیں ہے لیکن وہ شادی کیخلاف نہیں ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے انٹرویو میں شادی کے بعد پاکستان میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات کا بھی تذکرہ کیا۔ جب ان کی پاکستان میں موجودگی کے دوران لاہور میں عمران خان کے شوکت خانم اسپتال پر خودکش حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور انہوں نے عمران خان کے ساتھ جاکر اس واقعے کے شہدا کی سوختہ لاشیں اپنی آنکھوں سے دیکھی تھیں۔جمائما نے کہاکہ انہوں نے اس روز عمران خان کوپہلی مرتبہ روتے ہوئے دیکھا تھا۔

جمائما   نے انٹرویو میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ترجمان کی جانب سے خود کو ملنے والی قتل کی دھمکی  کا بھی تذکرہ کیا ہے۔جمائما نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں قیام کے دوران سن  2000انہیں امریکی سفارتخانے سے غلط اطلاع دی گئی کہ عمران خان کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ 2004میں ان کے بیٹوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا گیا۔مخالفین نے انہیں نوادرات کی اسمگلنگ کے الزامات میں  جیل میں بھجوانے کی کوشش بھی کی۔

جمائما نےاپنی زندگی کے مضحکہ خیز واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ  سن  2000  میں وہ برطانوی ایئرلائن کے اس جہاز میں موجود تھیں مخبوط الحواس شخص    نے سوڈان کے صحرا میں لے جاکر کریش کرنے کیلیے اغوا کیا تھا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ سیاسی طورپر اکسایا گیا ہجوم آج بھی ان کی 88سالہ والدہ کے لندن میں واقع گھر کے باہرپلے کارڈز اٹھا کراحتجاج کرتا ہے اور انہیں اردو میں عصمت دری کی دھمکیاں دیتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر