ندا یاسر کم علم ہونے کے ساتھ ساتھ کند ذہن بھی نکلیں
شعیب اختر شو میں شرکت کے موقع پر ندا یاسر آسان ترین سوال کا بھی درست جواب نہ دے سکیں، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر کم علم ہونے کیساتھ ساتھ کند ذہن بھی نکلیں۔اردو فلکس پر شعیب اختر کے شو میں ندایاسر سیدھے سوالات کے بھی بیوقوفانہ جوابات دیتی رہیں۔
اس سے قبل اپنے شومیں فارمولا فن کار کو سائنس کا فارمولا سمجھ کر اپنی ناقص العلمی کا ثبوت دیا تھا۔
یہ بھی پڑھے
سوشل میڈیا صارف نے ندا یاسر کے مارننگ شو پر سنجیدہ سوال اٹھادیئے
پاکستان کےمارننگ شو: مستنصر حسین تارڑ سے ندا یاسر تک کا سفر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر17فروری سے”دی شعیب اختر شو “کا آغاز کرنے جارہے ہیں تاہم شو کی اقساط کی ریکارڈنگ کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔
شعیب اختر کے شو میں پاکستان کی مارننگ شوز کی صف اول کی 2 میزبان خواتین ندا یاسر اور شائستہ لودھی نے بھی شرکت کی ۔ اس پروگرام کی ریکارڈنگ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ندا یاسر کو کم عقلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کون ہیں یہ لوگ
کہاں سے آتے ہیں ایسے لوگ 🤔😂 pic.twitter.com/WhaoMaxKYh— Ans Hafeez (@PakForeverIA) February 14, 2023
ندا یاسر شعیب اختر کے آسان ترین سوالات پر شائستہ لودھی سے مدد لینے کے باوجود درست جواب نہیں دے سکیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔
شعیب اختر نے سوال کیا کہ”پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ سال جیتا تھا؟ ندایاسر سوال میں موجود ہونے کےباوجود جواب نہیں دے سکیں اور شائستہ لودھی سے مدد طلب کی۔ شائستہ نے ساتھی میزبان کی کم عقلی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جواب بتایا تو ندایاسر نے شعیب اختر سے سوال دہرانے کو کہا۔
شعیب اختر نے کمال ہوشیاری سے سوال بدل ڈالا اور پوچھا کہ پاکستان 2009 کا ورلڈکپ کس سال جیتا تھا جس پر ندایاسر نے پچھلے سوال کا جواب دیدیا کہ پاکستان 2009 کا ورلڈ 1992 میں جیتا تھا۔ندا یاسر کی اس حماقت پر شائستہ لودھی نےانہیں ٹوکتے ہوئے سوال صحیح سے سننے کا مشورہ دیا جس پر ندا نے کہا کہ میں تو پچھلے سوال کا جواب دے رہی تھی۔
یاد رہے اس سے قبل ندا یاسراپنے مارننگ شو میں اپنی کم علمی کا ثبوت بھی دے چکی ہیں جب وہ این ای ڈی یونیورسٹی کے فارمولا ون کار بنانے والے طالبعلموں سے گفتگو کے دوران فارمولا ون کار کو سائنس کا کوئی فارمولا سمجھتی رہی تھیں۔
ندا یاسر کی بیوقوفی کی بدولت شعیب اختر کا شو شروع ہونے سے قبل ہی مشہور ہوگیا ہے۔ اس کلپ کی وڈیو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہورہی ہے اور صارفین ندایاسر کی کم عقل پر سر پیٹ کر رہ گئے ہیں۔









