اداکارہ اروشی روٹیلا کی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد

بھارتی اداکارہ نے فاسٹ بولر کو ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ ملنے پر بھی مبارکباد دی، نسیم شاہ نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے فاسٹ بولر  نسیم شاہ کو بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا  نے سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔

نسیم شاہ  نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھول چٹادی

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2رنز سے ہرا دیا

 

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پانچ روز قبل شاداب خان کو شادی کی مبارک باد دینے کے لیے انسٹاگرام پوسٹ کی اور نوبیاہتا جوڑے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اس پوسٹ پر نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ ملنے پر بھی مبارک باد پیش کی۔ اس پر نسیم شاہ نے بھارتی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے گزشتہ روز  اپنی 20ویں سالگرہ منائی تھی جس پر   ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے بھی مبارک باد پیش کی تھی۔

اس سے قبل اروشی روٹیلا نے ستمبر میں ایک وڈیو شیئر کی تھی جس میں نسیم شاہ بھی موجود تھے۔ اس وڈیو کے سامنے آنے کےبعد بھارتی میڈیا میں اداکارہ اور نسیم شاہ کے  حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں۔ جس پر اروشی نے وضاحت کی تھی کہ یہ وڈیو ان کے پرستاروں نے ایڈٹ کرکے بھیجی تھی جو انہوں نے شیئر کردی۔انہوں نے میڈیا سے اس قسم کی خبریں بنانے سے گریز کرنے کی درخواست کی تھی ۔

  نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے متعلق بیان دیا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اروشی روٹیلا کون ہے،مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔

متعلقہ تحاریر