چیئرمین نیب آفتاب سلطان کٹھ پتلی بننے کے بجائے عہدہ چھوڑنے کو ترجیح دینگے

سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاہم وہ سابق چیئرمین جاوید اقبال کی طرح کوئی غلط مقدمہ بنانے کیلئے تیار نہیں ہیں، عباسی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں آزادانہ اپنے فرائض سرانجام نہیں  دینے دیئے گئے تو وہ عہدہ چھوڑ دیں گے

سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین آفتاب سلطان  ادارے  کا کٹھ پتلی سربراہ بننے کے بجائے اپنا عہدہ چھوڑنے کو ترجیح دیں گے ۔

ڈیلی دی نیوز انٹرنیشنل سے وابستہ  سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ  قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین آفتاب سلطان   کٹھ پتلی بننے کے بجائے استعفیٰ دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نیب اور ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے

سینئر صحافی انصارعباسی نے اپنے ایک کالم میں دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے پیشرو متنازعہ چیئرمین جاوید اقبال جیسا رویہ اپنانے سے مکمل انکار کردیا ہے۔

انصارعباسی کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے تاہم وہ اسے قبول کرنے سے انکاری ہیں اور کسی کے خلاف کوئی غلط مقدمہ بنانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اشارہ دیا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے چیئرمین نیب  آفتاب سلطان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

سینئر صحافی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وزیراعظم نے انہیں آزادانہ طور پر اپنے فرائض سرانجام نہیں  دینے دیئے گئے تو آفتاب سلطان عہدہ چھوڑ دیں گے۔

عباسی نے لکھا کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان سابق چیئرمین جاوید اقبال کی طرح سیاست دانوں، بیوروکریٹس یا کاروباری افراد کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنانا چاہتے ہیں ۔

آفتاب سلطان سابق چیئرمین جاوید اقبال کے برعکس نیب کو احتساب کا موثر ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم کو اپنی تشویش اور تحفظات سے بھی آگاہ کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کرپشن مقدمات میں سستی ، پرانے ڈی جی نیب لاہور رخصت نئے آ گئے

عباسی نے اپنے زرائع  کے حوالے سے لکھا کہ آفتاب سلطان نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ہر انکوائری اور شکایت کو اس کے میرٹ کے مطابق جانچا اور پرکھا ہے۔

عباسی نے دعویٰ کیا کہ  وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں بطور ڈی جی آئی بی  اس لیے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا انہوں نے فنڈ کو  سیاسی مقاصد میں استعمال کرنے سے انکار کیا ۔

انصار عباسی نے کہا کہ آفتاب سلطان عمران خان کے دور حکومت میں بھی  زیر عتاب رہے ۔پی ٹی آئی دور میں انہیں مختلف کیسز میں پھنسانے کی کوشش کی جاتی رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر