خاتون نے شادی شدہ خواتین کی جسامت کا مذاق اڑانے پر نادر علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نادر علی نے کومل رضوی سے انٹرویو کے دوران شادی شدہ خواتین کو ادرک سے تشبیہ دی تھی، اداکارہ مہوش حیات کو ”بھاری جانور“ قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارف نے شادی شدہ خواتین کا جسمانی خدوخال کی وجہ سے مذاق اڑانے(باڈی شیمنگ) پر معروف یوٹیوبر اور کامیڈین نادرعلی کو آئینہ دکھادیا۔

نادر علی نے اپنے پوڈ کاسٹ میں اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی کے انٹرویو کے دوران شادی شدہ خواتین کا ان کی جسامت کی وجہ سے مذا ق اڑا یا  تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سابق شوہر نے ٹھنڈا کھانا دینے پر سر پر فرائی پین دے مارا تھا، کومل رضوی

فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ”برزخ“ فرانس میں عالمی پریمیئر کیلیے منتخب

نادر علی نے اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی سےانتہائی بیہودہ انداز میں  سوال کیا کہ”شادی کے بعد یہ جو عورتیں ادرک ہوجاتی ہیں،سائیڈ سے نکل گئیں، دو بچے گود میں ہیں،دو میاں نے پکڑے ہوئے ہیں اور دو پیچھے آرہے ہیں،عجیب و غریب بطخ کی فیملی لگتی ہے،کیا ہوجاتا ہے ان کو ؟ شادی سے پہلے ہم بولتے ہیں کتنی خوبصورت تھی، شادی کے بعدان کو کیا ہوجاتا ہے؟“۔

اداکارہ کومل رضوی نے نادر علی کے سوال پر ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ”آپ کو عورتیں نظر آتی ہیں، ان کےپیچھے چلتے ہوئے موٹے،بھدے، توند نکالے ہوئے شوہر نظر نہیں آتے، جب شوہر ایسے ہوں تو عورتیں کس کے لیے تیار ہوں؟“۔

نادر علی نے اسی انٹرویو میں خواتین اداکاراؤں کا ذکرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات  کو بھاری جانور قرار دیا تھا تاہم اداکارہ کومل رضوی نے عورت اور فنکارہ ہونے کےباوجود کامیڈین کی اس بیہودہ بات پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

کومل رضوی نے تو نادر علی کی بیہودہ گفتگو پر احتجاج نہیں کیا تاہم خاتون سوشل میڈیا صارف نے نادر علی کے سوال کا بہترین جواب دیا ہے۔خاتون نے کہاکہ”وہ جو گود میں بچے اٹھاکر چلتی ہیں وہ عورتیں نہیں ہوتیں وہ مائیں ہوتی ہیں،وہ مائیں جو اپنا سب کچھ اپنے بچوں کیلیے قربان کردیتی ہیں،وہ اپنے بچوں کو گھر میں روتا چھوڑ کر جم نہیں چلی جاتی ہیں،کیونکہ انہیں ان کے شوہروں سے وہ تعاون نہیں ملتا کہ وہ اپنی فٹنس کا خیال رکھ سکیں اور شوہر بچے سنبھال لیں،ان کے سر پر بچوں کی اور گھر کے کاموں کی بہت ساری ذمے داریاں ہوتی ہیں جو انہوں نے پوری کرنا ہوتی ہیں اور آپ یہاں بیٹھ کر ان ماؤں کے بارے میں بات کررہے ہیں“۔

خاتون نے نادر علی کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہاکہ”ویسے بھی جو بندہ خود فٹ نہیں ہوتا، اسے تو زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی دوسرے کو فٹنس کی بات سنائے“۔خاتون نے کہاکہ”شادی سے پہلے خواتین اس لیے فٹ ہوتی ہیں کہ ان کے پاس 4،4 اور دو دو بچے نہیں ہوتے جو انہوں نے گود میں اٹھائے ہوتےا ور جو پیچھے آرہے ہوتے ہیں ، اور وہ بچے کس کے ہوتے ہیں ؟اسی شوہر کے جسے وہ بعد میں اچھی نہیں لگ رہی ہوتی“۔

خاتون نے یوٹیوبر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ”ان لوگوں کے پاس اب ایک پلیٹ فارم ہے جہاں ڈھیروں لوگ جاکر انہیں دیکھتے ہیں وہ بیٹھ کر یہ لوگ اس قسم کی باتیں کررہے ہیں، آپ لوگ ان لوگوں کو سپورٹ کررہے ہیں؟ “۔

متعلقہ تحاریر