ایمن اور منیب کا گھر سیوریج لائن میں دھماکے سے تباہ،اداکارہ زخمی
اتوار کو سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکے میں ہمارا گھر جزوی طور پر تباہ ہوگیا، میں شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئی، ملازم جھلس گیا، ہم دونوں روبصحت ہیں، اداکارہ

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو جوڑی ایمن اور منیب بٹ کا گھر سیوریج لائن میں گیس کے دھماکے سے جزوی طور پر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں اداکارہ ایمن ، انکاملازم اور اس کے 2 بچے معمولی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ زرنش خان میں عمرہ کرتے ہی انقلابی تبدیلی آگئی
کائنات نے علی ظفر کو اپنی دلی مراد پوری کرنے کا سنہری موقع دیدیا
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کے گھر دھماکے کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں مزدوروں کو ملبہ اٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
جوڑی نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں حادثے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ” اتوار کو ہماری سیوریج لائنز میں گیس بھرنے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے ہمارا آدھا گھر تباہ ہوگیا۔میں شیشے کے ٹکڑے لگنے سے معمولی زخمی ہوئی ہوں“۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ”ہمارا ملازم جھلسنے سے زخمی ہوا ہے لیکن اللہ کاشکر ہے کہ ہم دونوں روبصحت ہیں،ایسے مشکل حالات ہمیں یاددہانی کراتے ہیں کہ زندگی میں کیا چیز اہم ہے، اپنےاہلخانہ اور پیاروں کی زندگی حفاظت اور صحت ۔اداکارہ نے مداحوں کی جانب بھیجی گئی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر انکا شکریہ بھی اداکیا ہے۔
دوسری جانب نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلبرگ کے ایس ایچ او اشرف جوگی نے بتایا کہ ایمن اور منیب کے گھر اتوار میں دوپہر کے وقت دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی تھی ، اشرف جوگی کے مطابق گلبرگ بلاک 10 میں واقع منیب ایمن کے گھر میں سیوریج لائن میں دھماکے سے ایک دیوار گر گئی تھی جس کے نتیجے میں گھریلو ملازم اور دو بچے معمولی طور زخمی بھی ہوئے۔









