راکھی ساونت کی نماز پڑھنے کی وڈیو وائرل، ناقدین کی نیل پالش لگانے پر تنقید

شادی کیلیے اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت شوہر عادل درانی پر   دھوکہ کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں نماز پڑھنے کی وڈیو شیئر کی تھی جس پرپرستاروں نے ان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا تاہم کچھ ناقدین نے نیل پالش کے ساتھ نماز پڑھنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

راکھی کا شوہر عادل درانی پر دھوکہ دہی کا الزام

راکھی ساونت شادی شدہ جوڑوں کو دیکھ کرکیسا محسوس کرنے لگی ہیں؟

 

راکھی ساونت اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف دائر الزامات کے درمیان میڈیا کے سامنے باقاعدگی سے پیش ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے عادل پر جسمانی تشدد اور بے وفائی سمیت مختلف الزامات عائد کیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)

اسی اثنا میں اداکارہ کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وڈیو وائرل ہوتے ہی پرستاروں نے اداکارہ پر محبتوں کی بارش کردی تاہم ناقدین کے ایک حصے نے انہیں ٹرول بھی کیا ہے۔

  ایک صارف نے لکھا کہ”ناخن کے  ساتھ“ ۔دوسرے نے لکھاکہ”نیل پالش کے ساتھ نماز تو دور وضو بھی نہیں ہوتا،آپ کو نماز سیکھ لینی چاہیے اور اس کے آداب بھی“۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اور وڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ جائے نماز پر بیٹھی وڈیو بنارہی تھیں ۔ اس پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ” میڈم نوٹ کرلیں، نماز میں آدھے بازو کی قمیص اور نیل پینٹ لگانے کی اجازت نہیں ہے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

نصحیتوں بھرے تبصرے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھاکہ”اسے نماز کے مشورے دینا بند کر دیں، وہ جہنم سے گزر رہی ہے کم از کم وہ کوشش کر رہی ہے۔وقت کی اچھی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا، تو اللہ کے فیصلوں پر صبر کریں، وہ ایسے ہی اپنے بندوں کو تکلیف نہیں دیتا بلکہ آپ کیلیے  بہت  کچھ بہتر ہے“۔

متعلقہ تحاریر