جیل بھرو تحریک: فیاض چوہان، زلفی بخاری اور صداقت عباسی نے بھی گرفتاری دیدی

شیخ رشید گرفتاری دیے بغیر کمیٹی چوک سے روانہ، غلام سرور کا بھی گرفتاری دینے سےانکار، فیاض الحسن چوہان نے شاہ محمود قریشی پر طنز کرتے ہوئے اہلخانہ کو  اپنی ضمانت کی درخواست دائر کرنے سے منع کردیا

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ملک بھر میں جاری ہے۔ آج روالپنڈی کے کمیٹی چوک میں فیاض الحسن چوہان،زلفی بخاری اور صداقت عباسی نے بھی گرفتاری پیش کردی تاہم پی ٹی آئی کی اتحادی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ بلند بانگ دعوے کرنے کے باوجود گرفتاری دیے بغیر کمیٹی چوک سے روانہ ہوگئے جبکہ غلام سرور خان نے گرفتاری پیش کرنے سے انکار کردیا۔

فیاض الحسن چوہان نے شاہ محمود قریشی پر طنز کرتے ہوئے اہلخانہ کو  اپنی ضمانت کی درخواست دائر کرنے سے منع کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری کی گرفتاری دینے والے رہنماؤں پر فوجداری مقدمات کے خلاف درخواست


رانا ثنا اللہ کے وارنٹ جاری؛ 7 مارچ تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے شیڈول کے مطابق آج راولپنڈی میں فیاض الحسن چوہان اور زلفی بخاری نے گرفتاری پیش کردی۔ فیاض الحسن چوہان ریلی کی صورت میں کمیٹی چوک پہنچے اور  ازخود قیدیوں کی وین میں جا کر بیٹھ گئے۔

اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نےبظاہر شاہ محمود قریشی پر طنز کرتے ہوئے  قیدی وین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گھر والوں کو کہا ہے کہ میری ضمانت نہ کرانا، نہ ہم ضمانتیں کرائیں گے نہ درخواستیں دیں گے۔

فیاض چوہان کے آنے کے بعد کمیٹی چوک پر پی ٹی آئی کارکنان بھی قیدی وین میں بیٹھنے لگے، فیاض الحسن چوہان کے ساتھ دیگر 10 پی ٹی آئی کارکنان نے بھی گرفتاری دی۔

 فیاض چوہان کی گرفتاری کے بعد سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری اور عامر کیانی بھی کمیٹی چوک پہنچ گئے۔زلفی بخاری نے رضاکارانہ گرفتاری پیش کردی جبکہ  شیخ رشید گرفتاری دینے کے بجائے کمیٹی چوک سے گاڑی میں روانہ ہو گئے۔

مری سے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور لطافت ستی نے بھی روالپنڈی میں گرفتاری پیش کردی۔

دریں اثنا تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان نے گرفتاری دینے سے انکارکردیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ  وہ گرفتاری نہیں دیں گے، چند لیڈرز اور چند ورکرز گرفتاری دیں گے۔

متعلقہ تحاریر