کمشنر کراچی کا مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس دس بجے بند کرنے کا حکم
کمشنر کراچی اقبال میمن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق فیصلہ توانائی بحران پر قابو پانے کےلیے کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی نے شہرقائد میں مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
کمشنر کراچی اقبال میمن نے تمام احکامات پر عملدرآمد کےلیے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے ہیں۔
کمشنر کراچی اقبال میمن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق فیصلہ توانائی بحران پر قابو پانے کےلیے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہائیکورٹ کا پی آئی بی کالونی میں 21ہزار800 مربع گز کا پلاٹ خالی کرنیکا حکم
قاضی احمد میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 تاجر جاں بحق، ایک زخمی
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت کراچی میں شاپنگ مالز اور مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے، شادی ہال اور ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کرنے کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھا تھا۔
وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے کراچی کی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردی ہے۔
کمشنر کراچی نے ساتوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیئے ہیں جبکہ تمام کراچی کی تمام تاجر تنظیموں ، شادی ہالز ایسوسی ایشن اور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت اور کمشنر کراچی کے نوٹی فیکیشن کو مسترد کردیا ہے۔
تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور اپنا موقف ان کے سامنے رکھیں گے۔
شادی ہالز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ ان کے کاروبار ختم کرانے کے مترادف ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز پہلے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کم کرانے میں بری طرح سے ناکام رہے ہیں ، اب یہ ان کے لیے نیا چیلنج سامنے آگیا کہ مارکیٹیں ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس بند کرا پاتے ہیں یا نہیں۔









